یشودا ہسپتال میں کاماریڈی کے دو مریضوں کے کامیاب آپریشن
روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے گھٹنوں کی تبدیلی کے آپریشن کامیابی سے انجام
کاماریڈی، 17 نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)
سکندرآباد کے یشودا ہسپتال میں جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے گھٹنوں کی تبدیلی کے دو آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیے گئے۔ یہ دونوں مریض کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں کاماریڈی یشودا اسپتال سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر وکرم نے بتایا کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنوں کی تبدیلی کے آپریشن انتہائی کامیابی کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کے گھٹنوں کی تبدیلی کے آپریشن کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان مریضوں میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں، جو گزشتہ دس سال سے چلنے پھرنے سے قاصر تھیں۔ ان کا کامیاب آپریشن کرنے کے بعد اب وہ معمول کے مطابق چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی ہیں۔
ڈاکٹر وکرم نے کہا کہ یشودا ہسپتال میں جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے گھٹنوں کی تبدیلی کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر وکرم کو روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ٹائمز ناؤ انڈیا ہیلتھ سمٹ (ساؤتھ ایڈیشن) میں گورنر شری شیو پرتاپ شکلا کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے اس اعزاز پر اپنی میڈیکل ٹیم کا شکریہ اداکیا
