کاماریڈی میں مجلس کی جانب سے طلبا و طالبات میں آل ان ون گائیڈز کی تقسیم

تازہ خبر تلنگانہ

کاماریڈی میں مجلس کی جانب سے طلبا و طالبات میں آل ان ون گائیڈز کی تقسیم
کاماریڈی، 17 نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)

 

میں آج سالار ملت ٹرسٹ کی جانب سے جانب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی ہدایت پرآل ان ون گائیڈ زتقسیم کیےگئیے جن میں سرکاری ہائی اسکول اور گورنمنٹ گر لز ہای اسکول کے علاوہ دیگر مدارس کے طلباء وطالبات شامل تھے۔ اس موقع پر قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری اردو میڈیم اسکولوں میں زیرِ تعلیم دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیمی مواد اور ماڈل پیپرز فراہم کرنا ہے۔اس سے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے بچوں پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم ہوتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اورضرورت مند بچوں کو تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع ہو۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی شیخ شکیل محمود صاحب انچارج کاماریڈی اور سینیئر لیڈر نعیم حسن صاحب کاماریڈی صدر عبید علی ڈسٹرکٹ صدر جعفر خان صاحب جائنٹ سیکرٹری راشد خان سلیم بھائی ساجد بھائی انور بھائی مشو جلیل معید حسن حنیف محمد شعیب اورمحسین کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر اویسی صاحب کی ان خدمات پر مسٹر مشو نے اویسی متنظمین کا شکریہ ادا کیا