اقلیتی نوجوانوں کے لیے مفت اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ، روزگار اور پلیسمنٹ پروگرام ۔ آن لائن درخواستیں مطلوب
کاماریڈی ، 23 نومبر
(سیدکوثرعلی)
تلنگانہ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل اینڈ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر، حیدرآباد، محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام اقلیتی نوجوانوں کے لیے مفت تربیت، روزگار اور پلیسمنٹ پروگرام کے تحت مختلف اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کے لیے تلنگانہ کے اہل اقلیتی امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اس میں مسلم، عیسائی، سکھ، جین، پارسی اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والے اہل امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
شروع کیے جانے والے تربیتی کورسز کی تفصیلات:
ہر کورس میں صرف 60 نشستیں دستیاب ہیں۔
1. الیکٹرک وہیکل (EV) اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ۔
2. سائبر سکیورٹی (SOC اور DFIR) – خصوصی طور پر لڑکیوں کے لیے۔
3. سائبر سکیورٹی (SOC اور DFIR) – جنرل زمرہ۔
4. بنیادی کمپیوٹر، سافٹ اسکلز اور شخصیت سازی کی تربیت۔
5. بنیادی کمپیوٹر اور ڈیٹا اینالیٹکس۔
6. میڈیکل کوڈنگ اور بلنگ۔
آن لائن رجسٹریشن – ابھی درخواست دیں!
دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار درج ذیل سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔
ویب سائٹ: https://www.tgmscccc.com/
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 24-11-2026
چونکہ ہر کورس میں صرف 60 نشستیں مختص ہیں، اس لیے اہل ضلعی آفیسر محکمہ اقلیتی بہبود کاماریڈی نے اقلیتی نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور جلداز جلد اپنا آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔
مزید تفصیلات اور رابطے کے لیے پتہ:تلنگانہ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل، اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج کیمپس، MAM کیمپس، انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پیچھے، سری بالاجی انکلیو، گوشہ محل، نامپلی، حیدرآباد – 500001۔فون نمبر: 040-23236112موبائل نمبر: 9059050062ای میل: directormsccctelangana@gmail.com
رابطے کا وقت: تمام دفتری ایام میں صبح 10:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک۔ضلع افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود ، کاماریڈی
