چراغ سے چراغ جلتا ہے (میں بھی حاضر تھا )

تازہ خبر مذہبی

مانگ کر جہیز لینے سے خیرات لینا بہتر ہے
از قلم عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد
9505057866
عبدالحسیب طلحہ ولد عبدالقدیر صاحب ساکن محلہ اسلامیہ کو دلی مبارک باد نوشہ کے حوصلہ کو سلاماس لئےنہیں کہ نکاح ہوا خوشیاں آئیں گھر بسا تکمیل زندگی کاساماں ملا بلکہ اس لئے کہ انھوں نے سب کچھ اسباب مہیا ہونے مال ودولت کی فراوانی اوراکلوتے ہونے کے باوجود محض سماج اور معاشرہ سے لعنت جہیز اور رسم ورواج کے خاتمہ کے لئےاسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئےاصلاح معاشرہ کمیٹی یونٹ محلہ حطای کی باتوں کو سنا سراہا اور قبول کرتے ہوے عملی میدان میں کردار کے غازی بن کر مثال قائم کی کہ اگر ہم چاہیں تو مطالبہ جہیز کو ختم کرسکتے ہیں جوڑے کی رقم کا خاتمہ کرسکتے ہیں ویڈیو گرافی کو روک سکتے ہیں

بیانڈ باجہ اور ڈی جے سے دوررہ سکتے ہیں الحمد للہ آج اس نوجوان نے نہ صرف ان تمام چیزوں پر ازخود عمل کیا بلکہ گھر کے بڑوں کو یہ تاریخی جملہ کہا کہ مانگ کر جہیز لینے سے خیرات لینا بہتر ہے تفصیلات معلوم کی تو انھوںنے حقیقت حال بتلائی کہ ہم نےکوئی مطالبہ کیا نہ ہی کسی چیز کی مانگ اور ڈیمانڈ کی نہ کوی رقم مانگی گئی

تب ہم نے اس نوجوان کاجامع مسجد پہونچ کر نکاح پڑھایا مگر عقد کی دعوت میں شرکت کے بجاے ولیمہ مسنونہ میں شرکت کو ضروری سمجھا اور یہاں پہونچ کر خوشی ہوی کہ اصلاح معاشرہ یونٹ کی جانب سےدی گئی ہدایات پر حتی الامکان کوشش کرتے ہوے بالکلیہ نہ سہی مگر جو قطعی طورپر ناجائز وغیرشرعی امور ہیں ان سے احتیاط واحتراز برتا گیا بقول مولانااحمد عبیدالرحمان اطہر ندویچراغ سے چراغ جلتاہے ایک نوجوان کے حوصلہ سے دوسروں کو ہمت ملتی ہے اسی غرض سے موصوف کو دی جانے والی مبارکبادی کو عام کیا جارہا ہے اللہ پاک تمام ہی مسلمانوں کو توفیق عمل دے

اس موقع پر حافظ محسن حافظ معز حافظ حامد حافظ زبیر عمران شریف وسیم احمدخان محمدشہباز ودیگر محلہ کے ذمہ داران موجودتھے نوٹایک بات کی صراحت ضروری سمجھتا ہوں کہ مہر مؤجل کی صورت میں نکاح نہ پڑھانے کہ بات بعید از شرع ہے جس کا کوی ثبوت نہیں پایا جاسکتا اس لےء کہ مہر عورت کا ایک حق ہے جو مرد پر واجب ہوتا ہے جس کی دوقسمیں ہیں ایک معجل(نقد) دوسرے مؤجل(ادھار) دونوں صورتوں میں نکاح درست ہوجاتاہے

قاضی شہر کی جانب سے اس طرح کی شرط کہ اگر مہر نقد نہ ہوں تو نکاح خوانی نہیں ہوگی .. یاتوسبقت لسانی ہوگی یا کوی اورمطلب ہوگاجو ان سے ہی معلوم کیا جاسکتا ہےباقی عوام الناس سے ہم پھر ایک بار بلکہ بارباریہ اپیل کریں گے کہ نکاح کو آسان سے آسان تر بنانے میں جمعیۃ علماء کا تعاون کریں اپنے اندر جذبہ ایمانی پیداکریں

معاشرہ اور سماج سے ان غیر شرعی امور کا خاتمہ کرنے کے لےء آگے آئیں ان شاء اللہ محلہ واری سطح پر بنای جانے والی اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کا ایک جائزہ اجلاس عنقریب منعقد ہوگا جس میں ذمہ داران کو ہدایات اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمی مواد حوالہ کرتے ہوے افہام وتفہیم کے طریقہ کار پر محاضرات پیش کےء جائیں گےا