تلنگانہ میں عوامی اجتماعات‘ شب برأت‘شب برأت ‘ہولی ‘ اُگادی‘ نوراتری‘ رام نومی‘ مہاویر جیتنی‘ پر پابندی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:27؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاست میں بڑھتی ہوئی کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پرتلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے عام مقامات کے علاوہ مذہبی اجتماعات پر پابندی لگادی ہے چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے جی او ایم ایس نمبر69مورخہ 27؍مارچ آج احکامات جاری کرتے ہوئےشب برأت ‘ہولی ‘ اُگادی‘ نوراتری‘ رام نومی‘ مہاویر جیتنی‘ گڈ فرائی ڈے‘ رمضان ‘ اور دوسرے تہوار منانے عوامی اجتماعات پر30؍اپریل تک پابندی لگادی ہے ۔

اسٹیٹ ڈِسیاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی (ایس ڈی ایم اے) نے درپیش صورت حال اور خطرات کا جائزہ لینے کے بعد جو ہدایات دی ہیں اس کے مطابق چند دنوں میں یکے بعد دیگرے منائے جانے والےاُگادی، ہولی، شبِ برأت، گُڈ فرائڈے وغیرہ میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر روک لگادی گئی ہے تاکہ ایک دوسرے سے ہوکر کورونا کے پھیلاو کا سلسلہ روکا جا سکے۔

سرکاری حکم نامہ میںریاست کے تمام کلکٹرس اور ضلعی مجسٹریٹ اور کمشنرز / پولیس سپرنٹنڈنٹ کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ان ہدایات کے نفاذ اور مکمل عمل پیرائی کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ جو کوئی ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے اس کے خلاف ڈِسیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعات 51 اور 60 کے علاوہ آئی پی سی کی دفعہ 188 اورپیڈیمک ڈیسیز ایکٹ 2020 کی دفعہ 4,5,10 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی جگہوں، عوامی میدانوں، بازاروں اور مذہبی مقامات پر آئندہ تہواروں کے دوران کسی بھی طرح کی تقریباور اجتماعات کا انعقاد نہ ہونے پائے۔

۔