نیلور ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ 8ہلاک متعدد زخمی

تازہ خبر قومی

نیلور:28؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
نیلور ضلع کے بچی ریڈی پالم منڈل میں آج صبح پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 8؍افراد بر سرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ متعددشدد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ دامارو گڑا موضع میں پیش آیا۔اس حادثہ میں ٹمپو گاڑ ی میں سوار افراد ہلاک ہوگئے مہلوکین کی تامل ناڈو کے متوطن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے

تامل ناڈو ریاست کے پریمبور تعلق رکھنے والے عقیدت مند شری شلیم اور دیگر مقامات میں مذہبی رسومات کی انجام دہی کے بعد اتوار واپس ہورہے تھے کہ صبح کے قریب 2.15 دامارمڑگو کے حدود میں پیٹرول پمپ کے پاس ٹھہری ہوئی لاری سے ٹیمپوٹکراگئی
جس کے نتیجہ میں ٹیمپو ڈرائیور گروناتھ ریڈی کے بشمول دیگر چھ افراد بر سر موقع ہلاک ہوگئے ایک شخص دواخانے منتقلی کے دوران فوت ہوگیاجبکہ7افراد شدد زخمی ہوئے ہیں‘ ٹیمپو میں جملہ 15؍افراد سوار تھے کچھ افراد سامنے والے حصہ میں بیٹھے ہوئے تھے

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر سریش بابو‘ اپنے عملہ کے ساتھ عجلت میں مقام حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو دواخانےمنتقل کیا۔ یہ

حادثہ سری شلیم جانے کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔ مہلوکین میںڈرائیور گروناتھ ریڈی‘ جگدیش‘ پدمنی‘ نندکمار‘ ریوتی‘ دیوی‘ سجاتا‘ آشا‘ شامل ہیں بتایاجاتا ہے کہ نیند کی غنودگی میں ڈرائیور نے ٹھہری ہوئی لاری کو ٹکر ماردی