جگتیال:3؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا بگارام منڈل مستقرسے تعلق رکھنے والا 10؍سالہ چرن تیجا اپنے دوستوں کے ہمراہ
تیرنے کے لئے جاکر موت کا شکا ر ہوگیا بگارام منڈل کےچندیا پلی کے نواحی علاقہ میںایس آر ایس پی کنال میں تیرنے کے لئے گیا تھا اور اونچائی سے پانی میں کود نے کے بعد پانی سطح گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے غرق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر بگارام ایس ائی مسٹر اُوپیندر ا چاری نے جائے وقوع پر پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کی غر ض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا
