بیدر۔ 24ڈسمبر
محمد عبدالصمد منجوالا
اردوزبان وادب کی معروف ومتحرک تعلیمی ، فلاحی ، ادبی و سماجی تنظیم ’’یارانِ ادب بیدر‘‘ کی جانب سے آج 24ڈسمبر بروزجمعرات دفتر یاران ِادب ، موقوعہ تعلیم صدیق شاہ بیدر کے روبرو ایک بنڈی موز کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب پھل کی تقسیم کی اس تقریب کا افتتاح عالی جناب محمد ظفراللہ خان سرپرست یاران ادب بیدر کی دعا سے ہوا۔مؤرخ بیدر مولوی محمد عبدالصمد بھارتی بھی دُعا میں شریک رہے اور جب تک تمام موز تقسیم نہیں ہوگئے مذکورہ دونوں شخصیات نے یارانِ ادب کاساتھ دیا۔ تمام موز بلالحاظ مذہب وملت سڑک سے گذرنے والوں میںمفت تقسیم کئے گئے۔ان کے علاوہ مولانامفتی افسرعلی نعیمی ندوی، محمدیوسف رحیم بیدری ، مرزا جعفر بیگ ،اور محمد عبدالصمد منجووالا نے پھل کی تقسیم تقریب میں حصہ لیا۔ تمام امور کی دیکھ محمدیوسف رحیم بیدر ی سکریڑی یارانِ ادب بید رنے کی۔ اس بات کی اطلاع یاران ِ ادب بیدر کے ذرائع نے دی ہے
