وشاکھا پٹنم :15؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آندھرا پردیش میں قتل کے دو الگ الگ واقعات میں دس افراد ہلاک ہوگئے
پہلا واقعہ وشاکھا پٹنم ضلع میں پندورتی منڈل کے جوتاڑا موضع میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی قتل کی بہیمانہ واردات پیش آئی ۔ ملزم کی اپلارا راجو کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ آپسی مخاصمت کے نتیجہ میں ہی چھ افراد کا قتل کیا گیا ہے ‘ مہلوکین میں دو معصوم بھی شامل ہیں ۔شبہ کیا جاتا ہے کہ قاتل اس وقت حملہ کرکے قتل کردیا جب کہ وہ محو خواب تھے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔
تمام کی نعشیں خون میں لت پت بستر پر پائی گئی ہیں۔مہلوکین کی 36؍سالہ بامدی راما راؤ‘ 35؍سالہ بامدی اُوشا رانی35؍سالہ الو رما دیوی‘ 37؍سالہ نکیٹلہ ارونا‘ 6سالہ بامدی ارویشہ‘ 2سالہ بامدی اودے کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ‘ پنچنامہ کرتے ہوئےایک مقدمہ درج رجسٹررکرکےاور ضابط کی کارروائی کے بعد نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا گیا ہے
دوسرا واقعہ مدھورا واڑ میں واقع آدتیہ فارچیون ٹاور کے ایک پلاٹ میں پیش آیا جہا ں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد
مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئےشبہ کیا جاتا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے یہ فوت ہوگےہیں۔
نعشوں کے اطراف خون کے دھبے پائے گئے ہیں جس کے بعد پولیس کا یہ گمان ہے کہ کسی نے چار افراد کو قتل کرکے خودکشی کے طور پر پیش کیا ہے۔ مرنے والوں کی بنگارونائیڈو‘ نرمالہ ‘ دیپک‘ اور کشیپ کی حیثیت سے شناخت کرلی گئ
اس واقعہ کی مکمل تفصیلات کاہنوز پتہ چل نہیں پایا ہے ۔ اطلاع پر پولیس مقام واردات پہنچ کر ضابط کی کارروائی کی ‘ پنچنامہ کرتے ہوئےایک مقدمہ درج رجسٹررکرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اورنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانےمردہ خانہ منتقل کردیا
آندھرا پریایک دن دو قتل کی وارداتوں سے مجموعی طور پر 10؍افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔دونوں واقعات میں پولیس مصروف تحقیقات ہے
