حیدرآباد:17؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محض تیس ہزار کی قرض کی ادائیگی کے لئے ایک سنگ دل باپ نے کے شیر خوار کو فروخت کردیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں سید حیدر نامی شخص نے اپنے دو ماہ کے شیر خوار کومحض 30؍ ہزار روپیوں میں فروخت کردیا اور فروخت کرنے کے بعد اپنی اہلیہ شہانہ بیگم کو فون پر اطلاع دی کہ قرض کی ادائیگی کے لئے اس نے اپنےدوما ہ کے شیر خوار کو تیس ہزار میں فروخت کردیا۔
جس کے بعد ماںکی ممتا سے پریشان شہانہ بیگم نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ شیر خوار کو فروخت کرنے کے بعد سنگ دل باپ سید حیدر لاپتہ ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹرد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے او رسید حیدر کی تلاش میں مصروف ہے