پداپلی۔18؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بیوی سے جھگڑے کے بعد برہم شوہر نے اپنی 3سالہ بیٹی معصوم بیٹی کو قتل کردیا ۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ ریاست کے پدا پلی کے گوریڈی پیٹ میں پیش آیا۔
اس خصوص میں انسپکٹر پولیس پردیپ کمار نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کا ارون کچھ عرصہ قبل یہاں روزگار کی تلاش میں بیوی کرو دیپ اور دو بچوں کے ہمراہ ضلع پدا پلی پہنچا جہاں دونوں میاں بیوی مزدوری کا کام کرتے ہوئے زندگی بسر کررہے ہیں
۔کل کسی بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا اور بعد ازاں بیوی کام پر روانہ ہوگئی جبکہ ارون گھر پر رہتے ہوئے غصہ کے عالم میں اپنی ہی 3سالہ بیٹی ہیلنا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور شام میں گھر واپس ہونے پر بیوی نے بیٹی کی طبیعت دریافت کرنے لگی کیونکہ لڑکی مکان کے ایک حصہ میں بے سدھ حالت میں دکھائی دے رہی تھی جس پر ارون نے بتایا کہ اسکی طبیعت ناساز ہے جبکہ وہ مردہ حالت میں تھی ۔
بیٹی کو قتل کرنے اطلاع پر خاتون نے شور مچاتے ہوئے مقامی افراد کو جمع کرلیا اور اسکی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
