حیدرآباد:20؍اپریل
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک اور ریاست میں گذشتہ ہفتے سے کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملوں کے پیش نظرکووڈ -91 معاملات پر قابو پانے کے
کے سی آر حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہےحکومت نےمحکمہ نظم و نسق عامہ کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبرG.M.S No.87کے ذریعہ فوری اثر کے ساتھ منگل کی رات 9.00 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاست میں نائٹ کرفیونافذ کرنےکے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

جس کا اطلاق 30؍اپریل تک نافذ العمل رہے گا حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کی دوسری لہر پھیلاو کے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیا COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید اقدام کے طور پر 30 اپریل 2021 ء تک نافذ عمل رہے گا
مذکورہ مدت کے دوران تمام دفاترکمپنیاں ، دکانیں ، ادارہ جات ، ریستوراںوغیرہ ،رات 8 ؍بجے تک کلی رہیں گی۔ تاہم ، اسپتالوں ، تشخیصی اور طبی دکانوں کے علاوہ ہنگامی خدمات کو بھی کرفیو سے مستثنیٰ ہے۔
