Revanth-Reddy

ریونت ریڈی تلنگانہ پردیش کانگری کے صدر !

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد ۔25؍ڈسمبر
نمائندہ خصوصی
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدارتی عہدہ پر پارٹی حلقوں میں ہنوز تجسس جیسی صورتحال برقرار ہے پارٹی کی صدارت کے لئے سینئر قائدین قومی دارلحکومت نئی دہلی میں  دوڈدھوپ کررہے ہیں اس فہرست میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن لوک سبھا کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی کے بشمول پارٹی کے ریاستی ورکنگ پریسڈنٹ اے ریونت ریڈی کے نام سرفہرست ہیں ۔علاوہ ازیں سینئر کانگریسی لیڈر و ایم ایل سی مسٹر ٹی جیون ریڈی‘ سابق وزیر مسٹر ڈی سریدھر بابو‘ ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے قائد ایوان بھٹی ملو وکرامارکا ‘ رکن اسمبلی سنگا ریڈی ٹی جگا ریڈی بھی اُمید لگائے بیٹھے ہیں تاہم ایک طرف نئی دہلی تو دوسری جانب حیدرآباد میں ریونت ریڈی کا نام پارٹی صدارت کے عہد ہ کے لئے گشت کررہا ہے دہلی کے حلقوں سے موصولہ اطلاعات کے بموجب ریونت ریڈی کے نام کو تقریباً قطعیت دیدی گئی ہے صرف سرکاری طور پر اس کا اعلان ہونا باقی ہے کومٹی ریڈی وینکٹ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں جگہ دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے