حیدرآباد ۔25؍ڈسمبر
نمائندہ خصوصی
ہنمنت راؤکا پارٹی قیاد ت کے مسلہ ٔ کانگریس سے علحدگی پرغورحیدرآباد ۔تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے صدارت کے لئے جی توڑ کوششوں کے بعد چند ایک قائدین کو مایوسی سے دور چار ہونا پڑ ا۔ان میں سینئر قائد وی ہنمنت راؤسابق ایم پی بھی قابل ذکر ہیں کانگریس پارٹی کی ریاستی صدارت کے مسلہ ٔپر وی ہنمنت راؤسخت برہمی کا اظہار کیا آج دوپہر ریاستی دارلحکومت حیدرآباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی سے کانگریس میں شامل ریونت ریڈی کو کانگریس کی باک دوڑ حوالے کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیااور کہاکہ جس وقت ریونت ریڈی تلگو دیشم میں تھے ُاس وقت تلنگانہ کی مخالفت میں بیانات دئیے تھے۔انھوں نے ریونت ریڈی کے پس منظر پر بھی انگی اٹھاتے ہوئے کہاکہ ان کا سابق ریکارڈ آریس یس سے جوڑا ہوا ہے اگر ریونت ریڈی کو پارٹی کی صدارت سونپی جاتی ہے تو پھر وہ ( ہنمنت راو ٔ) کانگریس میں برقرار نہیں رہیں گے ان کے ساتھ بہت سے کانگریسی قائدین بھی پارٹی سے قطعی تعلق کرلیں گے۔کیوں کہ کانگریس کے تقریباً سینئر قائدین ناراض ہیں وہ خود بھی ایک سینئر قائد ہونے کے ساتھ ساتھ گاندھی خاندان کے قریبی ہیں ان کا کہنا ہےکہ زندگی میں انھوں نے کبھی بھی زمینات پر قبضہ جیسی حرکت نہیں کی اور نہ ہی سیاست میں پیسےکماکر۔ہنمنت راونے افسوس کے ساتھ کہاکہ دوسال سے ابتک سونیا گاندھی سے ملاقات کے لئے اپاٹمنٹ نہیں دیا گیا۔ پارٹی میں ایک طبقہ عمد اً ایسی حرکت کررہاہے اس پر ہائی کمانڈ کو غور کرنا چاہیے ۔ دوباک اور جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں پارٹی کی شکست کا جائزہ نہ لینے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ ریونت ریڈی واقعی عوامی لیڈر ہوتے تو پھر جی ایچ ایم سی میں صرف نشتوں پر کامیابی ہی کامیابی کیوں ملی۔ ہنمنت راؤنے سخت ریمارک کیا کہ تلگو دیشم کو نیست و نابود کرکے اب کانگریس کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ پولیس میں ملازمت دیتے وقت اُمیدوار کی جنم کنڈلی دیکھی جاتی ہے مگر ریونت ریڈی کے معاملہ میں ایسا کیو ں نہیں کیا جارہا ہے یہ ان کی سمجھ سے باہر ہے اگر واقعی ریونت عوامی لیڈر ہوتے تو پھر کوڑنگل میں انھیں شکست کا منہ دیکھنا نہ پڑتا ۔ریونٹ ریڈی پر انھوں نے دلتوں کی زمین پر ناجائز قبضوں کا الزام لگایا اور کہاکہ اس کے باوجود میڈیا انکے خلاف رپورٹ لکھنے سے گریزاں ہے کیوں کہ وہ پارٹی ہائی کمانڈ اورمیڈیا دنوں کو ایک ساتھ مینیج کررہے ہیں ۔ہنمنت راؤنے کانگریس پارٹی اُرمور کے انچارج مانیکیم ٹاگور کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایااور ہائی کمانڈ کو ریاستی قائدین کی رائے کو توڑموڑ کر دینے کا الزام لگایا۔
