پرمویر چکر فاتح ویر عبد الحمید کے بیٹے علی حسن، آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:24؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
پاکستان میں 1965 کی جنگ میں فوت ہونے والے پرمویر چکر فاتح ویر عبد الحمیدجس نے 1965 کی بھارت پاکستان جنگ میں پاکستان کے خطرناک پیٹن ٹینک کو تباہ کیا تھا ، ویر عبدالحمید کے 61 سالہ ببیٹے علی حسن علاج میں مبینہ غفلت کے باعث جمعہ کے روز کانپور کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے

مقتوفی کے لواحقین نے الزام لگایا کہ لالہ لاجپت رائے اسپتال کے عہدیداروں نے علی حسن کی کورونا جانچ پڑتال کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی تاکہ یہ معلوم کیا  جاسکے کہ وہ انفکشن تھا یا نہیں۔ حسن کے بیٹے سلیم نے دعوی کیا کہ ان کے والد کی موت اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ویر عبد الحمید کے پوتے سلیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کے والد گذشتہ کئی روز سے علیل تھے اور جمعرات کے روز لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد علی حسن کو آکسیجن لگادی گئی تھی ، لیکن چار گھنٹوں کے بعد ان کی صحت مستحکم  بتاتے ہوئے آکسیجن کی سہولت ختم کردی گئی آکسیجن نکال دی گئی

سلیم نے الزام لگایا کہ ان کے والد کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر ، جب اسپتال کے عملے سے آکسیجن کی سہولیات کے لئے رابطہ کیا گیا تو کوئی سماعت نہیں ہوئی کوئی تشفی بخش جواب نہیں ملا۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کو بتایا گیا تھا کہ علی حسن پرمو یر چکرا فاتح ویر عبدالحمید کے بیٹےہیں لیکن کسی نے ان  پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ویر عبدالحمید کے بیٹے علی حسن جو ضلع غازی پور کے رہائشی تھے ، سید پور ، کانپور میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ رہتا تھا اور کانپور میں آرڈیننس آلات فیکٹری سے ریٹائر ہونے کے بعد ، اس نے اپنا گھر یہاں بنا لیا۔

اس تناظر میں ، جب کانپور کے گنیش شنکر ودیارتی میڈیکل کالج کے سربراہ آر بی کمال سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی موت کی خبر موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردی