نئی دہلی 27/اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں طبی آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان دو ٹینکروں کو دبئی سے آکسیجن لانے کے لیے منگایاگیاہے ۔
وزارت داخلہ نے پیر کو یہ معلومات دی ہیں۔اس سے قبل ہفتے کے روز سنگاپور سے آکسیجن لانے اور لے جانے کے لیے چار کریوجنک(کم درجہ حرارت برقرار رکھنے کے قابل) ٹینکرز طلب کیے گئے تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ کوویڈ۔19
کی موجودہ لہر میں آکسیجن کی دستیابی بڑھانے کی کوششوں کے تحت ہندوستانی فضائیہ کا سی 17 طیارہ آکسیجن کی نقل و حمل کے لیے ضروری اور خالی ٹینکر لانے کے لیے آج دبئی پہنچا۔
ملک کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کامقابلہ کر رہا ہے اور بہت سی ریاستوں کے اسپتالوں میں طبی آکسیجن اور بستر کی کمی کا سامنا ہے۔

جمعہ کے روز سے وزارت داخلہ امور کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج معالجے میں ضروری طبی آکسیجن کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے ملک کے متعدد ریفل مراکز میں خالی آکسیجن ٹینکروں کی فراہمی کے لیے کوششوں میں لگی ہے۔