خاتون کیاب ڈرائیور کے ساتھ دست درازی‘تاجر گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔28اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
نشہ کی حالت میں ایک خاتون کیاب ڈرائیور کے ساتھ دست درازی کی کوشش میں ملوث ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کو پولیس بنجارہ ہلز نے اس وقت گرفتار کرلیا جب خاتون کیاب ڈرائیور نے اسکی اطلاع ڈائل 100 پر دی۔

چنانچہ اس اطلاع پر پولیس کی ٹیم روڈ نمبر 1 پر پہنچ گئی اور 55سالہ تاجر ایم رمنا کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ لنگر حوض کا ساکن رئیل اسٹیٹ تاجر ایم رمنا کل رات رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے علاقہ جیڈی میٹلہ گاجولارامارم سے بنجارہ ہلز جانے کےلئے شی کیاب بک کیا اور کار میں سوار ہونے کے بعد خاتون ڈرائیور سے فحش باتیں کرنے لگا۔

آخر کار بنجارہ ہلز علاقہ میں پہنچنے کے دوران وہ خاتون ڈرائیور کے ساتھ دست درازی کی کوشش کرنے لگا جسکے ساتھ ہی خاتون نے پولیس کو اسکی اطلاع دی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رمنا کو گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف 354, 509 کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا۔