حیدرآباد26؍ڈسمبر
وقار آباد ضلع میں سڑک کا ایک بھیانک حادثہ پیش آیا۔جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے بموجب مومن پیٹ منڈل کے عزرا چٹم پلی کے تانڈے کے قریب لاری‘ آرٹی سی بس اور آٹو کے درمیان صبح کی اولین ساعتوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔جس میں میں سات افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چند ایک افراد زخمی ہوگئے یہ افراد آٹو میں سوار ہوکر مزدوری کے لئے جارہے تھے کہ انھیں آرٹی سی بس نے ٹکر دیدی جس کے بعد پیچھے سے آنیوالی لاری نے بھی روند ڈالا۔ اور لاری الٹ کا سڑک سے متصلہ مکان پر گر پڑری جس سے مکان شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعہ میں چار افراد بر سرقع ہلاک ہوگئے ان میں سے ایک دواخانہ منتقلی کے دوران راستہ میں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ دو افراد دوران علاج دواخانے میں دم توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کہر کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر راحت و بچاؤ کاموں مرنے والے تمام افراد مزدور بتائے گئے ہیں حادثہ کے تعلق سے مزید تفصیلات کا ملنا ہنوز باقی ہے۔کا آغاز کردیا ۔ پولیس نے تیز رفتاری حادثہ کا سبب بتایا۔
