بی جے پی کارپوریٹر کی بیٹی کی کورونا انفیکشن سےموت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:10؍مئی
(زین نیوز )
zainnews.net
وبائی مرض کورونا سے کئی ایک گھر اجڑ رہے ہیں اور کئی ایک زندگیاں تباہ ہورہی ہیں کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ تر نوجوان طبقہ اس موذی مرض کا شکار ہورہا ہے ابتک کئی جوان اس وائرس سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر میں نوجوانوں کے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

 حیدرآباد گڈی ملکاپور کے بی جے پی کارپوریٹر دیوا کروناکر کی بیٹی ، مسز بھوانی کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ۔ متوفی نے پچھلے مہینے کی 20 تاریخ کو ایک لڑکے کو جنم دیا تھا۔

اسی اثنا میں وہ کورونا کا شکار ہوگئی تھی تاہم یہ شبہ ہے کہ زچگی کے دوران بھوانی دواخانے میں ہی کورونا سے متاثر ہوئی تھی ۔ بھوانی گذشتہ پانچ دنوں سے وینٹیلیٹر پر تھی اور آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگئی بھوانی کی موت سے اسکے افراد خاندان میں غم وا ندوہ کی لہر دوڑ گئی

پانچ سے دن سے وینٹیلٹر پر کورونا سے لڑتی آج زندگی کی جنگ ہار گئی جس کے وجہ سے بی جے پی کارپوریٹر کرونا کر کا گھر میں مایوسی اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے

 

یہ بھی پڑھیں :  300  بیڈس پر مشتمل ائسولیشن سنٹر میں کورونا مریضوں کا مفت علاج