کعبۃ اللہ کی بے حرمتی ‘ خاطی کے خلاف مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد15؍مئی
( عمران زین )
تلنگانہ ریاست کے نظام آباد ضلع میں بھیمگل پولیس نے اکثریتی طبقہ کے فرقہ پرست نوجوان کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعات  153a,IPC505,67ITA-2008   کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے ااور خاطی کوفاضل فرسٹ کلاس جوڈیشنل مجسٹریٹ آرمور نےکے روبرو پیش کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے نظام آباد ضلع میں بھیمگل منڈل کے جگریال موضع کا 27 سالہ دھوبی طبقہ سے تعلق رکھنے والا سنجیو نامی نوجوان عیدالفطر کے موقع پر اپنے موبائل نمبر9491005616  کے واٹس ایپ اسٹیٹس پرقابل اعتراض پوسٹ جس میں مقدس کعبۃاللہ پر ( نعوذ باللہ) ہندوں کے بھگوان شنکر کی تصویرکو بیٹھا کر عید کی مبارکباد دینے کی آڑ میں دونوں طبقات یعنی ہندو ا ور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مذہب اسلام کے شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا جس کو دیکھنے کے بعد اُس موضع سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے احتجاج کیااور پُر امن فصاء کو مکدر کرنے ‘ عمداً اور دانشتہ طور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور پُر امن ماحول کو مکدر کرنے والے نوجوان کے خلاف73 سالہ محمد مشتاق حسین موظف پوسٹ ماسٹرو صد ر تنظیم المساجد بھیمگل نے پولیس میں تحریری طور ایک شکایت درج کروائی ۔

سرکل انسپکٹر آف پولیس مسٹرسریناتھ ریڈی نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر62/2021درج کیا اور اے ایس ائی مسٹر راجیشور راؤ نے موضع کا دورہ کرکے عوام اور گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا واٹس ایپ کا مشاہدہ کیا گیا ۔ قابل اعتراض پوسٹ دیکھنے کے بعدخاطی نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات   153a,505IPC,67ITA-2008  کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔

 

پولیس نے اپنے ایف آئی آار میں بتایاکہ خاطی نے یہ حرکت پُر امن فصاء کو مکدر کرنے ‘ عمداً اور دانشتہ طورکی ہے تاکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جاسکے اور پُر امن ماحول کو مکدر کیا جاسکے ۔ مسٹرسریناتھ ریڈی نےنے عدالت سے یہ بھی استدعاء کی کہ خاطی کے خلاف آئی ٹی قانون کی دفعہ67 کے تحت کارروائی سپریم کور ٹ آف انڈیا کے رہنمایانا خطوط کے حسا ب سے کی جاسکتی ہے جو ہر لحاظ سے حق بجانب ہے تاکہ آئندہ وہ اس طرح کی حرکت کرنے کی جرأ ت نہ کرسکے۔

 

یہ بھی پڑھیں : چین مریخ کی سطح پر ’روور‘ بھیجنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا 

 

یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہےسنجیو عیدالفطر کے موقع پر جب یہ اسٹیٹس رکھا تو اسی موضع کے الکٹریش 24سالہ محمد عرفان ولد صابرعلی نے تنظیم المساجد مسلم کمیونٹی ہال پہنچ کرصدرکو تفصیلات سے واقف کروایا ۔جس کے بعد بھیمگل اور بابا پور کا ایک وفد پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنا احتجاج درج کروایا اور صدر محمد مشتاق احمد نے تحریری شکایت در ج کروائی۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد صدر جمعیۃ علماء نظام حافظ محمد لیئق احمد نے بھی کمشنر پولیس نظام آباد مسٹر کارتکیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے خاطی سنجیو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔