خانقاہوں نے شعروسخن اورلوح وقلم کی ہمیشہ آبیاری کی ہے

بین الریاستی تازہ خبر مذہبی

ڈائریکٹرسکریٹری اردواکیڈیمی تلنگانہ ڈاکٹرمحمدغوث کے اعتراف خدمات میں ڈاک ٹکٹ کی اجرائی
حیدرآباد : 29ڈسمبر
زین نیوز
خانقاہوں نے شعروسخن اورلوح وقلم کی ہمیشہ آبیاری کی ہے ‘مسلمانوں میں کتب خانوں کی اہمیت اس حد تک تھی کہ کتابوں کا وجودرشتئہ ازدواج میں منسلک ہونے کا سبب بن گیا تھا، لڑکیوں کے جہیزمیں کتب خانے دیئے جاتے تھے گویا نکاح شرعی اورسماجی ضرورت کے ساتھ علمی ضرورت بھی بن گیا تھا’ہمارے ملک کا اسلامی علوم اورتقوی سے شرابورخانقاہی نظام سے لگاتاراللہ اور رسول اللہ ۖ کی لاجواب تعلیم حق کوعام کرتے ہوئے پوری دنیا کووحدانیت ‘ اخلاقیات ،تہذیب اورمساوات کا جوحق پرمبنی درس دیا جارہا ہے ۔ خانقاہی نظم ونسق ،ذکر واذاکار اور باعمل بزرگان دین کی روحانی محفلوں کی بابت اپنے تجربات کااظہارکرتے ہوئے ڈائریکٹرسکریٹری اردواکیڈیمی تلنگانہ ڈاکٹرمحمدغوث نے 154 واں عرس شریف بارگاہ پتھروالے صاحب حضرت سیدشاہ محی الدین بادشاہ قادری لاابالی الجیلانی قدس اللہ سرہ العزیز کے موقع پر کیا۔عرس شریف کے موقع پر ڈائریکٹرسکریٹری سکریٹری اردواکیڈی تلنگانہ ڈاکٹرمحمدغوث کی خدمات کے اعتراف میں سیدعبدالمہیمن قادری لاابالی انسٹی ٹیوٹ فارمینجمنٹ اینڈ کنزرویشن مینواسکرپٹس اوربارگاہ حضرت پتھروالے صاحب کی جانب سے ڈاک ٹکٹ کی اجرائی مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمدشیخ الجامعہ عمل میں آئی۔قبل اس کے ڈاکٹرالحاج سیدعبدالمہیمن قادری لااباللی الجیلانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت پتھروالے صاحب نے سیدشاہ عبداللہ ثانی قادری لاابالی عمارسلمہ وسیدامامہ فاطمہ عرف بی صاحبہ سلمہاابن وبنت الحاج سیدعبدالمتعال قادری لااُبالی (اسسٹنٹ پروفیسر) کی تسمیہ خوانی مفتی خلیل احمدشیخ الجامعہ نے پڑھائی۔ مفتی صاحب نے بچوں کی تربیت اوردین تعلیم پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ہرکام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا چائیے اوربچہ اپنی ابتدائی تعلیم بسم اللہ اورقرآن کی پہلی نزول والی آیت اقراء سے کرے توبرکت ہوگی۔مفتی صاحب نے ہادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ دکن کی بلندترین افکارواذکارکی یہ روحانی خانقاہ آج پھرہادی کی محفلوں کی یادتازہ کررہی ہے۔ یہاں ہرپل اللہ کی رحمتوں کانزول صاف دکھائی دینے لگا ہے اعلیٰ ذہانت اوراوصاف کے مالک ڈاکٹرالحاج سیدعبدالمہیمن سجادپاشاہ اوران کے برادرہادی کے سلسلہ کے اصل وارث اورخلیفہ ئے خاص ہیں آج خانقائے پتھروالے صاحب میں گھڑی دوگھڑی ذکرمیں بیٹھ کرہادی کی پرنورمحفلوں کا منظرسامنے آنے لگتا ہے۔ !جلسہ کاآغازالحاج سیدعبدالمئوخرقادری لاابالی الجیلانی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ کی قراء ت کلام پاک سے ہوا۔ جب کہ الحاج سیدعبدالمستعان قادری لاابالی الجیلانی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے نعت شریف پیش کی۔اس موقع پر سیدشاہ عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی المعروف علی پاشاہ منتخب سجادہ نشین وکنوینرمجلس فیضان وجہہ تخلیق کائنات ‘ جناب سلیم فاروقی سکریٹری اردواکیڈیمی جدہ ‘ مولانا سیدمعزالدین قادری نعمان پاشاہ مشائخ بالاپورکے علاوہ سلسلہ قادریہ چشتیہ نقشبندیہ کے سجادگان ووابستگان کی تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈائرکٹرسکریٹری اردواکیڈیمی تلنگانہ ڈاکٹرمحمدغوث اورڈاکٹرسیدحبیب امام قادری نے لائبریری کا مشاہدہ کرتے ہوئے سجادہ نشین اوربرادرخانقاہ کی ستائش کی ۔اس قدیم لائبریری میں 2 لاکھ کتابیں اورمخلوطات کے علاوہ جدید کتابوں کاذخیرہ موجودہے۔ لائبریری میں موجودسائنس ،مذہب اورریاضی کے سب سے بڑے مخطوطات کامشاہدہ کیا۔ یہاں پرمذہبی کتابیں ، سائنسی تحقیقات اورتاریخی اہمیت کی کتابیں موجود ہے۔