بچوں کے جسم اوردماغ کوتروتازہ رکھے ایڈوکیٹ محمدواحدعلی خان کامشورہ
حیدرآباد:
29؍ڈسمبر
کھیلوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے . کھیل کود سے انسانی دماغ کی نشونما ہوتی ہے اور انسان چاق و چوبند رہتا ہے .بدقسمتی سے آجکل کے نوجوان کی توجہ کھیلو ںسے ہٹ گئی ہے اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں جسکی ایک بڑی وجہ اسمارٹ فونز اور ویڈیو گیمز ہیں اپنے ارد گرد جہاں نظر دوڑ ا ئیں نوجوانوں کی انگلیاں اسمارٹ فون پر چلتی نظر آتی ہیں اسمارٹ فونز پر ان گیمز کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولاناسیدرفیع الدین قادری کررہے تھے ۔ مختلف تنظموں کے صدور کے اجلاس میں اس بات پرزوردیا گیا ہے کہ کووڈ19 کے بعد سے کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہے ۔جس سے مختلف ذہنی بیماریاں پیداہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔ ڈیسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدرایڈوکیٹ محمدواحدعلی خان نے اپنے رائے دیتی ہوئے کہاکہ صحت مند زندگی کے لئے کھیل ایک نہایت اہم سرگرمی ہے ۔ کھیل سے مراد ہر وہ کام ہے جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشو ونما میںایک اہم کردار ادا کرے اور بچوں کے جسم اور دماغ کو تروتازہ رکھے۔اس لئے کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ہمارے جسم کو صحت مند اور چاق وچوبند بھی رکھتا ہے. ۔کھیلنے سے انسانی دماغ فریش رہتا ہے اور اس میں ایسی صلاحتیںاور تخیلات پیدا ہوتے جو کسی اور سرگرمی سے ناممکن ہیں ۔ ایک مشہور مقولہ ہے کہ ایک صحت مند جسم میںہی صحت مند دماغ ہوتا ہے. کھیل نہ ہوںتو انسانی جسم کمزور اور بے سدھ ہوجاتا ہے۔ مختلف قسم کی بیماریاں جسم کو گھیر لیتی ہیں اور انسان جلدہی بڑھاپے کی طرف چلاجاتا ہے۔قدیم شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کودوبارہ بحال کرنے کے لیے بہت جلد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے اورحکومت سے نمائندگی کرنے کی بات کی گئی ۔ سرف ہیومینٹی کے صدرسیدمعزالدین قادری المعروف نعمان پاشاہ مشائخ بالاپورنے مختلف کھیلوں جن میں کرکٹ ‘ فٹبال کے علاوہ ٹینس اوردیگرکھیلوں کی قدیم شہر کے مختلف مقامات پرکوچنگ کلاسس کے لیے ایک بہترین حکمت عملی پرزوردیتے ہوئے کہاکہ شہر کے چاروں مختلف علاقوں میں کوچنگ کلاسس کااہتمام کیاجانا چاہئے ساتھ میں نوجوان نسل کواسپورٹس کے متعلق شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ شہرحیدرآباد ہاکی کے حوالے سے دنیا میں مشہور تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میں محمداظہرالدین ‘ ارشدایوب ‘ وی وی ایس لکشمن جیسے نیشنل کھلاڑی اورثانیہ مرزا انٹرنیشنل کھلاڑی سرزمین حیدرآبادکے مایہ نازسپوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قدیم شہر میں کئی ماہ پارہ ہے جن کوہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے ۔ آئی پی ایل کے بعد سراج نے حیدرآباد کانام روشن کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری اورسیدعادل قادری کے علاوہ دیگراراکین موجودتھے۔
