حیدرآباد:18؍مئی
(زین نیوز)
وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست میں جاری لاک ڈاون میں 30 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی نے اس خصوص میں وزراء سے فون پر بات کرتے ہوئے ان کی رائے حاصل کی اور کابینی وزراء سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ نے لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شـــــادیوں کی شوقین خـــــاتون پولیس کانسٹبل۔۔۔جی ہاں۔۔۔۔ســـچ ہے
وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری شری سومیش کمار کو لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق جی او جاری کرنے کی ہدایت دی۔ چونکہ کابینی وزراء زمینی سطح پر کورونا پر قابو پانے کے لئے کیے جارہے اقدامات و نیز طبّی خدمات کی فراہمی کی راست نگرانی میں مصروف ہیں، لہذا وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی کابینہ کا رواں ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد شدنی اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔
