نئی دہلی:18؍مئی
(زین نیوز)
قتل کے الزام میں مفرورکشتی میں اولمپک تمغہ جیتنے والے سشیل کمار نے گرفتاری سے بچنے کے لئے روہنی عدالت میں پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ روہنی عدالت سشیل کمار کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اولمپک تمغہ جیتنے والے سشیل کمار نے روہنی عدالت میں پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔واضح رہے کہ چھترسل اسٹیڈیم میں 23 سالہ ساگر رانا کے قتل میں سشیل کمار اور دیگر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں جنگ بندی میں تاخیر بچوں کا قتل اور تباہی کا سبب ؒ
دہلی پولیس نے چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوان کے قتل کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے درمیان اولمپک فاتح سشیل کمار اور اس کے ساتھی کھلاڑیوں کی گرفتاری سے متعلق معلومات پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

اس سے قبل دہلی پولیس نے سشیل کمار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف لاک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ سینئر پولیس عہدیداروں کے مطابق ، چھترسال اسٹیڈیم میں جھڑپ کے دوران 23 سالہ ساگر رانا کو پیٹا گیا تھا اور اس واقعے کے بعد سے سشیل مفرور ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چھترال اسٹیڈیم تنازعہ کیس کی ایف آئی آر میں اسٹار پہلوان کے نام آنے کے بعد سے سشیل مفرور ہے۔
