موت کے بعد بھکاری کے گھر کی تلاشی حکام حیران۔

تازہ خبر قومی

اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی نہیں چھوڑ ا
تروپتی: 19؍مئی
(زین نیوز )
تیرومالا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) تروپتی میں ایک بھکاری کے گھر دس لاکھ روپے ملنے پر حکام حیران رہ گئے۔ ٹی ٹی ڈی نے مقامی بقایا کالونی میں سری نواسن نامی ایک بھکاری کو کارا شمبڑی روڈ کے قریب شیشاچل نگر میں مکان نمبر 75 مکان الاٹ کیاتھا ۔سال 2020 میں 64 سالہ ایس کے سری نو اسن صحت کی خرابی کی وجہ سے چل بسا

ایس سری نواسن‘ سن 1980 ء سے یہاں مقیم تھا اس کی موت کے بعد یہ دیکھا گیا کہ کچھ لوگ اس کے گھر پر قبضہ کرنےکوشش میں لگے ہوئے تھے کیوں کہ متوفی کا کوئی ورثہ نہیں تھا انتظامیہ متحرک ہوگئی ٹی ٹی ڈی کے اہلکار جب مکان ضبط کرنے کے لئے گئےتو دیکھ کر حیران رہ گئے
مکان سے دو صندوق نوٹوں سے بھرے ہوئے پائے گئے۔ ایک خانے میں تقریبا 25 کلو خوردہ سکے بھی ملے۔۔ حکام کا اندازہ ہے کہ یہ نقد دس لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

سری نواسن نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی نہیں چھوڑ ا ۔ جب دپیکا پڈوکون تروپتی میں درشن کے لئے تشریف لائیں تو سری نواسن نے ان کا پیچھا کیااور دان وصول کرنے تک نہیں چھوڑا۔ تروپتی بالا جی مندر میں سری نواسن کی شناخت مختلف تھی سری نواسن نے وی آئی پی عقیدت مندوں کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک کہ ان کے ماتھے پر تلک تحفے میں نہ آئے۔

اس کی موت کے بعد جب پڑوسیوں کو لگا کہ اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تو اس کی اطلاع ٹی ٹی ڈی حکام اور پولیس کو دی گئی۔ جب عہدیداروں نے سری نواسن کے گھر کی تلاشی لی تو وہ بھی اتنی بڑی رقم دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سری نواسن کی طبیعت نہایت ہی عاجز تھی ، وہ بڑی محبت سے بات کرتا تھالیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا کے ایک بھکاری کے گھر سے اتنے سارے روپئے برآمد ہونگے

 

یہ بھی پڑھیں اولمپک تمغہ جیتنے والے سشیل کمار کی گرفتاری سے بچنے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست