آیوشمان بھارت اسکیم پر تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ

تازہ خبر قومی

پرنسپل سکریٹری (میڈیکل اینڈ ہیلتھ) مسٹرایس اے ایم رضوی کی جانب احکامات کی اجرائی
حیدرآباد:19؍مئی
وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم (پی ایم جنا آروگیہ یوجنا، پی ایم – جے اے وائی) میں شامل ہونے کے فیصلے کے تناظر میں ریاستی محکمہ صحت و طبابت نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔

حکومت تلنگانہ نے ریاست کی آروگیاسری اسکیم کو مرکزی حکومت کی آیوشمان بھاراتھ اسکیم میں تبدیل کرکے مرکزی حکومت کی صحت کی اسکیم میں شامل ہونے کا فیصلہ لیااس اقدام سے ریاست کی آروگیاسری اسکیم کے مستفید افراد کو اب آیوشمان بھاراتھ اسکیم کے تحت بااختیار اسپتالوں کے ذریعے کوویڈ 19 کا علاج حاصل کرنے کی اجازت ہے۔

این ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ایس شرما نے اپنے ہم منصب کو اروگیاسری ٹرسٹ کے منوہرکو ہدایت دی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔ تمام متاثرہ اسپتالوں میں مرکزی اسکیم ، فوری اثر کے ساتھ آیوشمان بھارت اسکیم عمل درآمد کرتے ہوئے داخلہ لینے والوں کے لئے کوویڈ 19 کا علاج مفت فراہم جائے۔

اسی طرح مذکورہ محکمہ صحت و طبابت نے ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم پر عمل آوری سے متعلق رہنمایانہ خطوط کو بھی قطیعت دی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے وضع کردہ ان رہنمایانہ خطوط کے مطابق ریاست میں طبّی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

سکریٹری برائے صحت اور خاندانی بہبود ایس اے ایم رضوی

اس خصوص میں ، سکریٹری برائے صحت اور خاندانی بہبود ایس اے ایم رضوی نے آروگیا سری ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے سی ای او کو ضروری احکامات جاری کیےہیں تاکہ ریاست کے بھر میں باضابطہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کو فوری طور پر آوشمان بھارت – پی ایم جے اے اے آروگیاسری کی کنورجڈ اسکیم کے مطابق یقینی بنائیںجائے