بی جے پی کا خواب چکنا چور‘ تمل ناڈو میں حلیف جماعت کا جھٹکا

تازہ خبر قومی

نئی دہلی، 29 دسمبر

زین نیوز ڈسک
بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت جھٹکا لگاجب کہ تمل ناڈو میں برسراقتدار اناڈی ایم کے نے دوٹوک انداز کہدیاکہ آئندہ برس منعقد شدنی انتخابات میں اتحادی پارٹیوں سے زیادہ نشستیں حاصل کرتی ہےتو ایسی صورت میں وہ اقتدار میں کسی سے ساتھ شراکت داری نہیں بنے گی بلکہ مسٹر پلانی سوامی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے انا ڈی ایم کے اُمیدوار ہوں گے۔اس اعلان کے بعدبھارتیہ جنتا پارٹی کی فکرلاحق ہوگئی ہے۔ملک میں آئندسال ہونے والی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات بشمول مغربی بنگال جیسی بڑی ریاست کے ساتھ تمل ناڈو اسمبلی کےانتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے یہ موقف فکرمندی کاباعث بن گیا۔قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے اُمیدوار کے بارے میں این ڈی اے فیصلہ کرے گی۔اناڈی ایم کے‘ کے ڈپٹی کنوینر اور رکن پارلیمنٹ کے پلانی مونوسامی کی جانب سے اسمبلی کے لئے انتخابی مہم کےآغاز کےساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے نا م کا اعلان کردیاگیا
جس سے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھرگیا جوحلیف جماعت کی بیساکھی پر تمل ناڈو کے اقتدار براجمان ہونے کاخواب دیکھ رہی تھی۔