بہو کی جانب سے ساس کی ناک کترنے کا واقعہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد26 ؍ڈسمبر
زین نیوز
اکثرو بیشتر ساس اوربہومیں لڑائی جھگڑوں کے واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیںبی شتر اوقات تو ساس کے ہاتھوں بہبو کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات خبروں کی زینت بنا کرتے ہیں لیکن تلنگانہ کے گدوال ضلع میں واقع ماناو پاڈ موضع میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں
چھوٹی بہو نے ساس کے ساتھ بحث و تکرار کے دوران دانتوں سے ساس کی ناک کو کتر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماناو پاڈو میں سا س اور بہبو ‘
جیاانا۔ شارداماں بانی میاں بیوی اپنے بیٹے اور بہوسے ہٹ کر زندگی گزار رہے تھے چند دنوں سے کسی مسلۂ کو لیکر ارکان خاندان میں لڑائی جھگڑے چل رہے تھے آج صبح ساس شارداماں اور بہو دیوتی زوجہ شیکھر کے درمیان لڑائی اتنی شدید اختیا ر کرگئی کے چھوٹی بہو نے ساس کی ناک کو دانتوں سے کتر دیا جس کی وجہ سے شارداماں کی ناک سے تیز ی سے خون بہنے لگا ۔اس واقعہ سے پریشان دیگر ارکان خاندان نے شارداماں کو علجت میں طبی امداد کے غرض سے دواخانے منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے شارداماں کو سات ٹانکے لگائے۔