تلنگانہ میں چندربابو نائیڈو کو ایک بہت بڑا امکانی جھٹکہ

بین الریاستی تازہ خبر

ایٹالہ راجندر کے خلا پرقابو پانےایل رمنا کی ٹی ار ایس میں شمولیت کی افواہیں
حیدرآباد۔7/جون
(زین نیوز)
تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر مسٹراین چندربابو نائیڈو کو تلنگانہ میں ایک بہت بڑا جھٹکہ لگنے والا ہے۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدرمسٹر ایل۔. رمنا کے تعلق سے یہ افواہ ہے کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔

مسٹر ایل رمنا کی پارٹی میں شمولیت کواطلاع ہے کہ ٹی آر ایس سربراہ وچیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ اپارو نے منظوری دے دی۔باوثوق ذرایع سے ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ کے سی آر نے مسٹر ایل رمناکوایم ایل سی کا عہدہ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

معلوم ہواہے کہ رمنا نے وزیرپنچایت راج و دیہی ترقیات مسٹر ایررابیلی دیاکر راؤ سے اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے۔ پہلے مسٹر ایررابیلی دیاکر راؤ تلگودیشم پارٹی ہی میں تھے۔ جنہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی اس کے بعد انہیں وزیر بنایاگیا۔ اس قربت کے پیش نظر ، ایسا لگتا ہے کہ رمنا نے ایررابیلی دیاکر راؤ سے مشورہ کیاہوگا۔

وزارت صحت سے علحدہ کردہ ایٹالہ راجندر نے غیر منقسم کریم نگر ضلع میں پسماندہ طبقات کے مضبوط ترین لیڈر تھے مگر ٹی ار ایس سے مسٹر ایٹالہ راجندر کے استعفیٰ دینے سے جو خلا پیداہواتھا اس کی پابجائ کے لئےکے سی آر نے رمنا کوٹی ار ایس میں شامل کرکے خالی جگہ کو پُر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مسٹر ایل رمنا کے ساتھ ساتھ تلگودیشم پارٹی کے متعدد قائدین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھی ٹی ار ایس کا پرچم تھام لیں گے۔ کیونکہ اس کے پیچھے 3/جون کو ایم ایل اے کوٹے کے تحت کی ایم ایل سی کی چھ نشستیں ارکان کی میعاد مکمل ہو نے سےخالی ہوئیں ہیں۔عہدوں سے سبکدوش ہو نے والوں میں چیرمین قانون ساز کونسل مسٹر گتہ سکھیندرریڈی،وائس چیر مین مسٹر نیتی ودیاساگر راؤ،محمد فرید الدین، مسٹر کڈیم سری ہری، اے۔للیتا اور بی وینکٹیشورراؤقابل ذکر ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نےکوویڈ کی وجہ سے انتخابات کے تاحکم ثانی التوا کا اعلان کیا ہے۔

اس صورتحال میں ، ایسا لگتا ہے کہ ایل رمنا سے ایم ایل سی کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ رامانہ کو ٹی آر ایس میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ ایٹالہ راجندر کے استعفی کی وجہ سے شمالی تلنگانہ میں ٹی ار ایس جو گرفت کمزور ہوئ ہے اس کو پھر سے مضبوط کیا جاۓ۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد سے مسٹر ایل رمنا تلنگانہ تلگودیشم کے صدر رہے ہیں۔

مگر تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کا صفایا ہوچکا ہے۔ پارٹی کو مضبوط بنانے کی تمام ترکوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔ تلگودیشم پارٹی کی حالت اتنی خراب ہوگئ ہے کہ اب وہ انتخابات لڑنے کے موقف میں تک نہیں۔وہ صرف اپنے وجود کے احساس کے لئے ہی انتخابات میں مقابلہ کررہی تھی۔

 

اس صورتحال میں رمنا اپنےسیاسی کیریئر کو لیکرفکرمند تھے۔ اسی تناظر میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر راضی ہیں۔رمنا نے حالیہ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی ڈی پی کے لئے کام کیا۔ لیکن وہ دوسری جماعتوں میں سے کسی کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے آخری سالوں میں وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دےچکے ہیں۔