حیدرآباد:8؍جون
(زین نیوز)
چیف منسٹر کیمپ آفس (پراگتی بھون) کےپاس کابینی اجلاس سے عین قبل اس وقت سنسنی خیز حالات پیدا ہوۓ جبکہ دوجواں سال حقیقی بھائیوں اقدام خود سوزی کی کوشش کی ۔وہ اپنے نےجسم پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کررہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسےناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کوم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے حقیقی دوبھائیو ں نےبشیر آباد سرکلانسپکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیےجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج پراگتی بھون پہونچ کر خودسوزی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

اس غیر متوقع اقدام سےپراگتی بھون کے پاس اچانک ہلچل سی مچ گئی ۔ ان دنوں بھائیوں میں سے ایک نے جسم پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش تو دوسرے بھائی نے ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کےگاڑیوں کے قافلہ کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔
پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔متعلقہ نوجوانوں نےالزام عائد کیاکہ بشیرآبادسرکل انسپکٹر پویس کے پاس مکان کے تنازعہ کی شکایت درج کروانے کے باوجود کارروائی کے بجاۓ انہوں الٹاایک بلڈر کے ساتھ سازباز کرکے انہیں ہراساں وپریشان کررہے ہیں۔
جس سےعاجز آکر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔پولیس نے ان دونوں نوجوان کو حراست میں لیکرپولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
