کے سی آر او ر ایٹالہ راجندر ایک گھونسلے کے پرندے۔ماوئسٹ لیڈر جگن کا خط

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:17؍جون
(زین نیوز)

تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میں کے سی آر کے بعد نمبر 2 قائد ایٹالہ راجند ر پارٹی کےاندرونی تنازعات اور اراضی کے قبضو ں کے معاملات کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی کابینہ سے برطرفی کی وجہ ٹی ار ایس سے مستعفی ہوکرابی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے بی جے پی میں شمولیت کے بعدماؤسٹ پارٹی نے اپنے ردعمل اظہار کیا ہے ماوئسٹ پارٹی کے ترجمان ’’جگن‘‘ نے سخت لب ولہجہ پر مبنی مکتوب کو آج میڈیا کے لئیے جاری کیا جس میں’’ جگن ‘‘نے ایٹالہ راجندر کے استعفیٰ کے بعد میڈیا خطا ب کے دوران پیش کردہ اس تسویل کو کہ وہ تلنگانہ عوام کی عزت نفس کی دوسری جنگ لڑنے جارہے ہیں کی ماوسٹ لیڈرجگن نےمذمت کی اورکہاکہ بائیں بازو کے نظریات کے حامل ایٹالہ راجندرسیاست میں قدم جمانے کے بعد آر ایس ایس کی نقش قدم پر چلنے والی بی جے پی میں رہ کر عزت نفس کی جنگ لڑنے کی بات کررہے ہیں جو مضحکہ خیرہے

ماؤنواز رہنما جگن نے ایٹالہ راجندر کے خود کو بائیں بازو کے نظریہ کے حامل رہنما ہونے کے دعوی پر مشتعل دیکھائ دے رہے تھےانھوں نے کہاکہ کے سی آ ر اور ایٹالہ راجندر کے درمیان جاری جنگ سے تلنگانہ کی عوام کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ❇️ بلدیہ جگتیال کےدو ملازم بدعنونیواں کے الزام میں معطل۔

 

کے سی آر او ر ایٹالہ راجندر ایک گھونسلے کے پرندے ہیں ان دونوں نے تلنگانہ عوام کی اُمنگوں پر پانی پھرتے ہوئے مفادات حاصلہ کو ترجیح دی ہے تاکہ اپنے اثاثہ جات میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

ماوئسٹ لیڈر نے ایٹالہ راجند ر پرغریبوں کی زمینات کو ہڑپنے کا
الزام لگاتے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایٹالہ راجندرتلنگانہ کے عوام کی عزت نفس کے لئیے نہیں بلکہ اپنے اثاثوں کے تحفظ جنگ لڑنےکے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں