حیدرآباد:18؍جون
(زین نیوز)
سدی پیٹ ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا عہدیدارو ں کے ظالمانہ رویہ نے ایک معمر شخص کی جان لے لی۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ڈبل بیڈ روم مکان کو عہدیداروں نے اس بنیاد پر واپس لےلیا کہ استفادہ کنندگان تنہا ہے ‘ عہدیداروں کی جانب سے مکا ن واپس چھین لیے جانے کے صدمہ سے دوچار اس ضعیف شخص نےآگ میں کود لگا کر خودسوزی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے سدی پیٹ ضلع کے ویملواگھاٹ سے تعلق رکھنےوالا70 سالہ ملا ریڈی بیوی کے فوت ہونے کے جانے بعدسے تنہا زندگی بسر کررہا تھا ‘ بیٹی بیٹے ‘ کبھی کبھار ملاقات کرکے جاتے تھے ‘ ملاریڈ ی جو کہ ملنا ساگرپراجکٹ کا متاثرہ شخص تھا جس کاذاتی مکان ملنا ساگر پراجکٹ کی تعمیر میں چلا گیا تھا، جس کے بعد ملا ریڈی نے ڈبل بیڈ روم مکان کے لئے درخواست دینے پر عہدیداروں نے اسے ڈبل بیڈ روم مکان منظور کیا تھا

ملاریڈی حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کرد ہ ڈبل بیڈ روم مکان میں رہ رہا تھا۔ تاہم ڈبل بیڈ روم مکان میں ملا ریڈی کے تنہا رہنے کی وجہ سے عہدیداروں نے مکان خالی کرواکر واپس لے لیا۔
عہدیداروں کی جانب سے مکان خالی کروانے پر دلبرداشتہ ہوکر گذشتہ درمیانی شب‘ کپڑوں اور روئی میں کیروسن چھڑک کر سے آگ تیار کرکے اس میں کود کر خودسوزی کرلی۔ملاریڈ ی کے نواسے کی شکایت ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔