خاتون کمیشن کی مداخلت پر سابق وزیر کی بیٹی کی رہائی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:؍31ڈسمبر
زین نیوز ڈسک
دہلی خاتون کمیشن نے منگل کو کہا کہ اس نے کانگریس سرکار میں وزیر رہے راجکمار چوہان کے پچھم وہار میں واقع ان کی رہائش گاہ سے پیر کی رات ان کی بیٹی کو رہا کر دیاگیا ہے۔ چوہان چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور شیلادکشت کی حکومت میں وزیر تھے۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے ایک خط کے ذریعہ مدد طلب کی تھی اور افسران سے انہیں ان کے مائیکے سے آزاد کرانے کی درخواست کی تھی۔بیان کے مطابق خاتون نے لکھا تھا کہ انہیں قید کرکے رکھا جارہا ہے اور اس کے والد اور بھائی انہیںبری طرح سے مارتے پیٹتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شکایت پر دھیان رکھتے ہوئے کمیشن کی ٹیم بتائے گئے پتہ پر دہلی پولیس کے ساتھ پہنچی۔دریں اثناء اس خاتون نے ٹیم کو بتایا کہ اس کی شادی 1999 میں ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر سے اختلافات کے سبب 10 سال سے دہلی میں اپنے مائیکے میںرہ رہی ہے۔ خاتون کی دو بیٹیاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی طلاق کا معاملہ چندی گڑھ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان کے والدنہیں چاہتے ہیںکہ معاملے کا نمٹارہ ہوجائے اور اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے۔ کمیشن اور پولیس خاتون کو رہاکراکراسے پچھم وہار ویسٹ پولیس اسٹیشن لے گئی۔