ضلع جگتیال میں قبرستان پر ناجائز قبضہ کئی قبریں مسمار ۔ایلا پور صدر مسلم کمیٹی کے کی پولیس میں شکایت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 22جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے پیگڈا پلی منڈل کےایلا پورموضع کے قبرستان میں ناجائز قبضہ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ا ٓئیلہ پور صدر مسلم کمیٹی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کی۔

جس پر ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور تحصیلدار نے ناجائز قبضہ کو برخواست کرنے اور قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ایلاپور میں واقع قدیم قبرستان پر قبضہ کرنے کی گذشتہ کئی دنوں سے کوشش کی جا رہی ہے گذشتہ سال مقامی سرپنچ کے شوہر نے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت قبرستان میں پودے لگانے کے نام پر قبرستان میں جے سی بی کی مدد سے صاف کروایا تھا جس سے کئی قبریں مسمار ہوگئیں۔

اُس وقت بھی مسلم کمیٹی ایلاپور کی جانب سے سرپنچ کے شوہر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے اعلی عہدیدار سے نمائندگی کی تھی جس پر سرپنچ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب گاوں سے تعلق رکھنے والے اکثریتی فرقہ کے طبقہ کی جانب سے قبرستان میں جھونپڑی ڈالی گئی۔

ایلا پورصدر مسلم کمیٹی اسلام الدین نے قبرستان میں جھونپڑی ڈالنے کے مقصد کو دریافت کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں مناسب جواب نہیں دیا گیا۔جس کے بعد اسلام الدین نے قبرستان میں جھونپڑی ڈالنے کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر درج کروائی۔جس کے بعد پیگڈا پلی کے سب انسپکٹر نے قبرستان کا معائنہ کیا۔اس مسئلے پر مقامی تحصیلدار نے بھی جھونپڑی کو برخواست کرنے کا تیقن دیا۔