نئ دہلی :25؍جون
(زین نیوز)
باولی ووڈ اداکارہ پائل روہتگی جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں کو احمد آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اداکارہ پر اپنی سوسائٹی کے چیئرمین کیساتھ بدسلوکی اور فحش زبان استعمال کرنے کے علاوہ مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پائل روہرہتگی جہاں رہتی ہیں اس سوسائٹی کے لو گ طویل عرصہ سے پریشان تھے۔اس سوسائٹی میں چارسال پہلے پائل کے والد نےفلاٹ (گھر)کی خریداری کی تھی اور یہ سوسائٹی حال ہی میں بنی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روہتگی پائل کے خلاف ڈاکٹر پراگ شاہ جو احمد آباد میں سوسائٹی کےچیئرمین ہیں پائل روہتگی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔پائل پر الزام ہے کہ وہ سوسائٹی کی ممبر نہ ہونے کے باوجود بھی وہ 20 جون کو سوسائٹی کے اجلاس میں گئیں اور ا جھگڑا کیا چیئرمین سمیت متعدد افراد کے ساتھ بدسلوکی کی۔

انہوں نےسوسائٹی میں بچوں کے کھیل کے بارے میں لوگوں کے ساتھ شدید لڑائی بھی کی۔پائل روہتگی جو اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکی ہیں نے 2019 میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے گاندھی جی اورنہرو خاندان کے خلا ف غیر مہذب‘ قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ پرای ۔ڈی کے دھاؤئے
ممبئی پولیس نے پائل کی اس طرح کی حرکات پر اس کا اکاؤنٹ پہلے ہی بند کردیا تھا۔ اس معاملے میںراجستھان پولیس نے گجرات کے احمد آباد سے پائل کو گرفتار کیا۔ تاہم ، اس معاملے میں اسے ضمانت مل گئی۔

پائل روہتگی کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میںنظر آئیں ہیں لیکن ان کا کیریئر خاص نہیں رہا ہے۔ انہوں نے ریفیوجی ، تمسے میکال ، توبہ توبہ ، 36 چائنا ٹاؤن ، ڈھول ، آگلی اور پگلی ، دل کبڈی جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی میں بھی کام کر چکی ہیں۔پائل روہتگی کو2008 میں مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں دیکھا گیا تھا۔ وہ فیئر فیکٹر انڈیا 2 ‘ اور ریلیٹی شو نچ بلیےمیں بھی نظر آئیں۔ان کی شادی پہلوان سنگرام سنگھ سے ہوئی ہے