اسسٹنٹ سب انسپکٹررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات

حیدرآباد :25؍جون
(زین نیوز)
انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نےتلنگانہ ریاست کے سابق متحدہ ضلع کریم نگر کے گنگادھرا منڈل پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرپٹیل چندر ریڈی کو رشوت لیتے ہوئےپولیس اسٹیشن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے اے ایس ائی۔ پی چندر ریڈی نے ‘جورو راج ملو ساکن لنگم پلی گنگا دھرا منڈل سے 15000؍(پندرہ ہزار ) روپئے رشوت طلب کی تھی ۔راج ملو پر گنگادھرا پولیس اسٹیشن میں کرائم نگر1202/39‘ ائی پی سی کےدفعات 290‘234اور290‘326کے تحت مقدمات درج ہیں

۔بتایا جاتا ہے کہ اے ایس ائی کی جانب سےاسی مقدمہ کے سلسلے میں ملزم کو بار بار پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے ہراساں کیا جار ہاتھا ۔اے ایس ائی نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے ملزم سے پندرہ ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی اے ایس ائی کی ہراسانی سے تنگ ملزم نے انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں سے ربطہ کرتے ہوئے اپنی شکایت درج کروائی

ASI Patel Chandra Reddy

اے سی بی کی ایک ٹیم نےآج جال بیچھاکراے ایس ائی پی چندر ریڈی کو پولیس اسٹیشن میں پندرہ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی عہدیداروں نےاے ایس آئی پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا توقع ہے کہ انہیں کل انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کریم نگر  میں پیش کیا جائیگا۔اس کارروائی میں اے سی بی ڈی ایس پی بھدریا او رعملہ نے حصہ لیا

یہ بھی پڑھی ❇️ باولی ووڈاداکارہ پائل روہتگی گرفتار 🔸 احمد آباد پولیس کی کارروائی

 

اے ایس بی ڈی ایس پی مسٹر بھدریا نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی ہے کہ محکمہ پولیس کے کسی بھی عہدیدار کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں سے شکایت درج کروائیں قانون کے مطابق کارروائی کے لئے اے سی بی کے ٹول فری نمبر1064پر ربط کریں