جادو ٹونا میں استعمال کی جانے والی اشیا کی سمگلنگ ناکام

تازہ خبر عالمی

سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جادوگری اور شعبدے بازی میں استعمال کی جانے والی اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کسٹم انسپکٹر نے شبے کی بنیاد پر ایک مسافر کی تلاشی لی جس سے جادو اور شعبدے بازی میں استعمال کیا جانے والا سامان برآمد ہوا۔

 مسافر کے قبضے سے چمڑے کے 5 ٹکڑے برآمد ہوئے جن پر جادو ٹونے کے نام اورعلامتی نمبر لکھے ہوئے تھے۔ کھانے پینے کے سامان میں چمڑے کے یہ ٹکڑے چھپائے گئے تھے۔

مشتبہ مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جعلی پیروں اور عاملوں کی جانب سے کالے جادو کے ذریعے پریشانی میں متبلا افراد کے تمام پریشانیوں سے نجات کا لالچ دیا جاتا ہے۔

جانوروں اور پرندوں کے جسمانی اعضاء کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ عطائی پیر اپنے پاس آنے والوں سے کالے جادو کے عمل میں ان اشیاء کا استعمال کرنے لیے طلب کرتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے اکثر ایسے پیروں اور عاملوں کے خلاف فوراً کارروائی کی جاتی ہے