ٹی آرایس تاش کے پتوں کی طرح بکھرجائے گی۔

بین الریاستی تازہ خبر

کے ٹی آر اپنی زندگی میں کبھی چیف منسٹر نہیں بن سکتے۔ڈی اروند کے ریمارکس
حیدرآباد۔27جون

(زین نیوز)
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نظام آباد دھرمپوری اروند نے ایک بار پھر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر اور وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی آر کے خلاف سخت ریمارکس کیے ہیں۔آج وہ ضلع کریم نگر کے جمی کنٹہ منڈل میں میڈیا کے نمائندوں کومخاطب کررہے تھے

انھوں نے پیش گوئی کی ہے کہ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی انتخابات کے بعد حکمراں ٹی آرایس تاش کے پتوں کی طرح بکھرجائے گی ۔ اور کے ٹی آر اپنی زندگی میں کبھی چیف منسٹر نہیں بنیں گے۔کے ٹی آر کی خواہش پوری کرنے کے لئے سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے ساتھ ساز ش کی گئی ہے
انھوں نے چیف منسٹر کو چیلنج کیا کہ ان میں ہمت اور دم ہے تو وہ حلقہ اسمبلی حضورآباد سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو کھڑا کریں

انھوں نے دعویٰ کیا کہ کے سی آر حضور آباد انتخابات جیتنے کے لئے 300کروڑ روپئے خرچ کررہے ہیں چیف منسٹر کے سی آر حضور آباد نشست پر شکست سے خائف ہیں۔ ا۔حکمراں جماعت اگر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو عہدیدار غلام بن جائیںگے۔

مسٹر ڈی اروند نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹی آرایس پارٹی قائدین چیف منسٹر سے رقم حاصل کرنے کے بعد اپنے پارٹی امیدوار اور سابق وزیر دونوں سے رابطہ قائم کئے ہوئےہیں انھوںنے چیف منسٹر کو بےوقوف قراردیااور کہاکہ ریاست میں کے سی آر کی طرح کسی اورنے ریاست کے دلتوں کی توہین نہیں کی

چیف منسٹر کے سی آر کی خاندانی سیاست پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انکے خاندان میں چار چیف منسٹرس ہیں انہوں نے کے سی آر سے استسفار کیا کہ آندھرا میں مشہور ویزاک اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کی مخالفت کررہے ہو تو پھرتلنگانہ میں فیکٹریوں کو کیوں فروخت کررہے ہیں۔