بی جے پی کی پالیسوں سے جمہوریت کی جڑیں کمزور۔مایاوتی
لکھنؤ:28؍جون
(زین نیوز)
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی سپریم صدر مایاوتی نے اتر پردیش ضلع پنچایت انتخابات سے قبل ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی ایس پی ضلع پنچایت انتخابات نہیں لڑے گی۔
مایاوتی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ اگر انتخابات غیرجانبدار اور شفاف ہوتے تب ہم مقابلہ کرتے۔انھوں کارکنوں کو اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے ہدایات دی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کے صدر مایاوتی نے مزید کہا کہ اس بار ہماری کوشش ہوگی کہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کی حکومت تشکیل دی جائے۔
جب یہاں بی ایس پی کی حکومت بنے گی تو ضلعی پنچایت صدر خود بی ایس پی میں شامل ہوں گے۔ مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ‘ بھی سماج وادی پارٹی کی طرح غلطیوں کو دہرارہی ہے ، جس کی وجہ سے جمہوریت کی جڑیں اوربھی کمزور ہورہی ہیں۔