بی جے پی ایم پی ڈی اروند کی گاڑی پر انڈوں اور چپل سے حملہ

تازہ خبر تلنگانہ

پولیس کا لاٹھی چارج۔ہلدی بورڈ کے قیام کے جھوٹے وعدے پر برہم کسانوں کی کارروائی
نظام آباد:29؍جون
(زین نیوز)
ضلع نظام آباد کے ارگٹلہ منڈل کے تالا رام پور موضع میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب تلنگانہ ریاست کے  بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اوروند ایک دھرنے میں شریک ہونے کے لئے پہنچنے۔برہم کسانوں نے یم پی کی گاڑی پر انڈوں اور چپلوں سے حملہ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروندنظام آباد ضلع ارگٹلہ منڈل کے تالا رام پور موضع کوآپریٹو سوسائٹی کےروبرو منعقدہ ایک دھرنا میں شرکت کے لئے پہنچنے تھے ۔دھرنے میں شامل برہم کسانوں اورٹی آریس کے قائدین نے ایم پی اروند سے سوال کیا کہ ہلدی بورڈ قیام کب عمل میں لایا جائیگا ۔

انھوں نے یم پی اروند کی گاڑی روک لی او راحتجاج منظم کیامنتخب ہونے کے صرف پانچ دنوں میں ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لانے کا وعدہ کیا برہم کسانوں نے دریافت کیا کہ ہلدی بورڈ کے قیام کے لئے بانڈ پیپر لکھ کر دیا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں ہوا اس دوران یم پی نے کسانوں سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد بی جے پی کے کارکن بھی میدان میں اترگۓ جس سے حالات کشیدہ ہوگئےاور معاملہ ہاتھ پائی تک پہنچ گیا۔

اس دوران ٹی آرایس کے قائد گڈم سرنیواس‘ اور برہم کسانوں نے ایم پی کی گاڑی پر انڈے اور چپل پھینکے۔جس کے باعث حالات مکدرہوگئے پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے کسانوں اور ٹی آرایس اور بی جے پی کے کارکنوں کو منتشر کردیاجس کی وجہ سے بی جے پی کارکن رنجیت زخمی ہوگیا۔

اس موقع پر ایم پی اروندنے ٹی آریس پر ریمارکس کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس میری پاؤں کی جوتی کے برابر ہےانھوں نے بی جے پی کے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ٹی آرایس کے وزرا اور ارکان اسمبلی مواضعات میں آئیں تو انکا گھیراؤ کریں۔