اندرون چار ماہ بلدیہ جگتیا ل میں اے سی بی کے تیسری مرتبہ دھاوئے۔

تازہ خبر تلنگانہ

ریکارڈس کی تنقیح۔ جاری۔ بلدی عہدیداروں میں ہلچل
جگتیال29؍جون
(زین نیوز)
یہ تیسرا موقع ہے کہ جب انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نےشہر جگتیال کی بلدیہ پر آج دھاوئے کیے۔ جس کے بلدی عہدیداروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔حالیہ دنوں بلدیہ جگتیال میں محکمہ جاتی کارروائی کے بعد دو ملازمین کی معطلی کے باوجود بدعنوانی رکنے کے نام نہیں لے رہی ہے ریونیو سیکشن‘ ٹاون پلاننگ سیکشنوں میں عہدیداروں کی جانب سے موٹیشن کی مالیاتی خر د برد بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی مسلسل شکایاتیوں پر اے سی بی عہدیداروں کی جانب سے دوبارہ دھاوئے کیے جارہے ہیں ۔

انسدا د رشوت ستانی کے عہدیداروں کی 12؍رکنی ٹیم نے بلدیہ جگتیا ل میں آج مختلف سیکشنوں کے ریکارڈس کی تنقیح کی جس کے بعد عہدیدار تذتذب کا شکار ہیں اب کسی کی باری ہے اور کون محکمہ جاتی کارروائی کا شکار ہونگے۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر بھدریا کی قیادت میں عہدیداروں .نے ریکارڈس کی تنقیح کی جارہی ہے لگتا ہے ریکارڈس کی تقنیح رات دیر گئے تک جاری رہے گی۔

دوہفتہ قبل بلدیہ جگتیال میں موٹیشن کی مالیاتی خر د برد بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی مسلسل شکایت پر بلدیہ جگتیال پر دھاوئے کرتے ہوئے ریکارڈ س کی تنقیح کی تھی اور مختلف سیکشنوں میں بدعنوانیوں کا پتہ چلنے کےاے سی بی کی رپورٹ پر حکام بالا کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر نے دوملازمین معطل کردیا تھا اسکے باوجود بلدیہ جگتیال کے سیکشنوں میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں جارہی تھیں جن کی شکایت پر اے سی بی عہدیداروں کی ٹیم نے دھاوئے کیے اور2016 سے اب تک کے ریکارڈس کی تنقیح کی ہے۔

 

اس موقع پر اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر بھدریا نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانیوں کا پتہ چلانے کے بعد ملزمین کے ساتھ سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

واضح رہے کہ اے سی بی عہدیدار وں نے میونسپل کمشنر ماروتی پرساد کے ساتھ ساتھ منیجر سرینواس ریڈی کے بشمول ڈی سیکشن (ریونیو)کے سینئر اسسٹنٹ انوپ اور بل کلکٹر انیل کی جانب سے حساب و کتاب اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا پتہ چلا یا تھاجنھوں نے موٹیشن کی مالیاتی خر د برد کا ارتکاب کیا تھاجن میں موٹیشن کے لئے وصول کرد ہ فیس سے آن لائن طریقہ کار میں اسکی کم رقم اور رسائد میں جس کے اضافی اندراج کا پتہ چلنے کے بعدایک رپورٹ تیار کرتے ہوئے اسے ریجنل ڈائرکٹر رونگل کو سونپاگیا تھا جس کے بعد حکام بالا کی ہدایت پر کمشنر بلدیہ جگتیال مسٹر ماروتی پرساد نے ان دونوں خاطی ملازمین کو فوری اثر کے ساتھ خدمات سے معطل کردیا۔
آج کے ریکارڈس کی تنقیح کے بعد کتنے عہدیداروں پر کارروائی کی جائے گی یہ اے سی بی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔