انٹرمیڈیٹ میں اردو زبان یا اورینٹل اردو کے پری گری کورس میں درجہ اول سے کامیاب طلبا داخلے کے اہل
حیدرآباد:4؍جولائی
ّ(زین نیوز)
ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم‘ پروفیسر اینڈ ہیڈ ‘ شعبہ اُردو سینٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے بموجب یونیورسٹی آف حیدرآباد نے امسال انٹگریٹیڈ ‘ پوسٹ گرائجویٹ اور ریسرچ کورسزمیں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے ۔ کالج فار انٹگریٹیڈ اسٹڈیز کے تحت ائی ایم ایس سی میں ریاضی و سائنس اور ائی ایم اے کے آرٹس و سوشیل سائنس کے مختلف مضامین میں پانچ سال کے کورسز شامل ہیں نیز اس سال ائی ایم اے اردو(IMA Urdu) کورس کا احیا عمل میں آیا ہے۔

اس کورس میں اردو ادب کے علاوہ انگریزی ‘ہندی‘عربی ‘تیلگو‘تاریخ‘ معاشیات‘ عمرانیات ‘ کمپیوٹر جیسے اہم مضامین بھی لیے جاسکتے ہیں ۔یہ کورس پانچ سال کا ہے مگر آپ تین سال بعد اکزٹ لے کر گرائجویشن کی ڈگری کے حق دار ہوسکتے ہیں ورنہ پانچ سال بعد پوسٹ گرائجویٹ کی ڈگری حاصل ہوتی ہے۔وہ طلبا و طالبات جو انٹرمیڈیٹ میں درجہ اول سے کامیاب ہوں اور جن کا ایک مضمون اردو رہا ہو اس کورس کے انٹرنس ٹسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
نیزاورینٹل اردو اسٹڈیز سے پری ڈگری کورس کامیاب طلبا بھی اس کورس کے لیے اہل ہیں ۔ تلنگانہ اور آندھرا کے طلبا کے لیے فیس ری امبرسمنٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔معاشی طور پر کمزور طلبا کو ماہانہ اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے۔
ان کورسز کے ذریعے انٹرمیڈیٹ کے بعد ہی ملک کی بڑی جامعہ میں پڑھنے کا موقع حاصل ہوتا ہے جہاں تعلیم و تحقیق کا ماحول دستیاب ہے۔طلبا و طالبات کے لیے ہوسٹل کا انتظام ہے۔
پروفیسر سید فضل اللہ مکرم ‘ صدر شعبہ اردو‘ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے بتایا کہ اس سال پہلی مرتبہ شعبہ اردو میں داخلے کے لیے افغانستا ن‘ ماریشس اور اندونیشیا سے بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بیس جولائی دوہزار اکیس (20-07-2021 ) تک آن لائن درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔محبان اردو ‘ اساتذہ اور اردو کی تنظیموں سے اس اطلاع کو عام کرنے گزارش کی جاتی ہے ۔یونیورسٹی آف حیدرآباد کی ویب سائٹ
( https://uohyd.ac.in/admissions-2021-22/ ) پرکورسز کی تفصیل ‘آن لائن درخواست ‘ انٹرنس ٹسٹ کے سابقہ پرچے وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔
