جگتیال میں اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کا قیام

قومی

جگتیال زین ینوز
شہر جگتیال‘ کورٹلہ ‘مٹ پلی کے اردو ٹرینڈ اساتذہ کرام کا ایک اہم اجلاس فورٹ ہای اسکول (جگتیال) میں منعقد کیا گیا. جسمیں ریاستی صدر سید مطہر الدین، سکریٹری حافظ اشتیاق معتمد اظہار حسین کى موجودگی میں کریمنگر کے سرپرست أفضل محی الدین صاحب اور سرپرست اعلیٰ شیخ حبيب الرحمن صاحب اور محمد شجیع الدین صاحب اس پروگرام کی صدارت جگتیال کے جناب محمد فہیم الدین صاحب نے کی.اس کے علاوہ جناب امتیازصاحب ،جناب نسیم الدین صاحب، جناب مقیم الدین صاحب، جناب امجدصاحب، جناب عبداللہ صاحب، قطیب الدین صاحب اورسمیع الدین صاحب کی سرپرستی رہی.شہر کورٹلہ سے جناب محمد نجم الدین زاہد صاحب اور جناب محمد یوسف علی کی رہنمائی رہی. اس کے بعد تمام اساتذہ کرام اور خصوصاً کریم نگر کے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کے ذمہ داران اور سرپرست اساتذہ کرام نے ٹرینڈ اساتذہ کو تنظیم کے قیام مطالبات کے حصول خصوصًا اردو اسپیشل ڈی ایس سی.2017 ٹی ار ٹى کے ریزر پوسٹ کو ڈی ریزرو کرنا‘اردو مخلوعہ جائدادوں کی نشاندہی محکمہء تعلیمات عوامی نمائندوں سے مسئلہ کے حل کے لئے نمائندگی کرنے کی اہميت بتائ گی.اس کے بعد حسب ذیل عہداروں کا اتفاق رائے سے تقرر عمل میں آیا. ضلعی صدر محمد عمران حسينورکنگ صدر محمد عابد (کورٹلہ)جنرل سکریٹری سید ایازالرحمن جگتیال نائب صدور:واجد خان، خواجہ صفی العابدین، فرحین انجم، زیبا.جوانٹ سیکرٹریز:ثناء فاطمہ, صبا تبسم, شفیہ فاطمہ, ثنا کوثر, اعجاز فاطمہ, نازیہ بیگم ومن سیکریٹریز :آمرین تبسم, مہوین رانا, اسماء فاطمہ, و دیگر آ رگنایزنگ سیکریٹریز :عبدالماجد, طیبہ بیگم ٹریزرر، نور جہاں وغیرہ منتخب ہوئے.جناب محمد مقیم الدین نے نظامت کی ..