جنوری2؍
زین نیوز :
شہر کورٹلہ میں تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں اجلاس کا آغاز مولانا عبداللہ صاحب کی تلاوت سے کیا گیا اس کے بعد آمنہ فاطمہ نے حمدیہ کلام پیش کی. بعد ازاں آئے ہوئےمہمانان اکرام نے اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی،ڈی ریزرویشن سے متعلق تفصیلی خطاب کیا،بعد ازاں تنظیم کے قیام کے متعلق تجاویز پیش کی گئی ،جس میں محمد الیاس صاحب کی صدارت اور جناب حمید اللہ خان صاحب، محمد یوسف علی صاحب، نجم الدین زاہد صاحب کی سرپرستی میں کورٹلہ ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کورٹلہ ڈویژن باڈی کی تشکیل عمل میں لائی گئی.. اس کے بعد باتفاق رائے جناب محمد واجد خان صاحب کو صدر، محمد عابد کو جنرل سیکریٹری،نائب صدور اسماء فاطمہ ، اعجاز فاطمہ اور خواجہ صفی العابدین کو منتخب کیا گیا. عائشہ صدیقہ، آمنہ فاطمہ اور ناظرہ نیرہ خواتین سکریٹری،عبدالعزیز کو خازن ،جوائنٹ خازن عائشہ فردوس، محمد عابد کو نشر و اشاعت کا ذمہ دار،جوائنٹ سکریٹری :- حاجرہ کوثر، ثناء کوثر، سمیہ صادقہ، صفاء ماہین، مدیحہ صنوبر، مہویش مہناز، ثمرین فردوس، حانیہ الماس، شبانہ بیگم. محمد حسیب الدین، محمد عبدالکلیم اور محمد امام الدین. آرگنائزنگ سکریٹری اسماء فردوس اور ایاز الرحمن صاحب، اور ثمینہ بیگم سکریٹری نشرواشاعت. جناب عبدالرحیم صاحب (صدر مدرس)، جناب عبدالرحیم صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر)، جناب عقیل احمد صاحب (صدر آئیٹا)، جناب افتخار احمد خان صاحب، محمد فاروق صاحب، محمد فصیح صاحب، جناب حمید اللہ خان صاحب، نجم الدین زاہد صاحب، محمد آصف خان صاحب، محمد یوسف علی صاحب، خیرالنساء میڈم، فوزیہ میڈم، ام المتین میڈم اور عبدالواجد صاحب، جناب الیاس صاحب، جناب خواجہ انکشاف صاحب مشیر رہیں گے. اس موقع پر سرپرست اعلی جناب شیخ حبیب الرحمن صاحب ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کریمنگر،جناب سید افضل محی الدین صاحب سرپرست، جناب قاضی محمد شجیع الدین صاحب سرپرست،حافظ سید مطہر الدین صاحب صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کریم نگر ،حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب معتمد ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن ،اظہار حسین صاحب آرگنائزنگ سکریٹری ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی موجودگی میں تنظیم کا انتخاب کیا گیا. ان کے علاوہ مقامی موظف ٹیچر جناب عبدالرشید صاحب اور اردو ٹرینڈ اساتذہ نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض محمد یوسف علی صاحب نے انجام دیں اور آخر میں اختتامی کلمات نو منتخب فاطمہ صاحبہ اور محمد واجد خان صاحب صدر اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کورٹلہ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا..
