تلنگانہ اورآندھرا پردیش میں مسلسل بارش ‘کئی پروجیکٹس لبریز

بین الریاستی تازہ خبر تلنگانہ

کئی ذخیرہ آب سے پانی کا بہاؤ ۔تلنگانہ کے 8؍اضلاع میں ریڈ الڑٹ جاری۔16میں راحت اقدامات
مزید48 ؍گھنٹے بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 22جو لائی
(زین نیوز؍ایجنسیز؍)
تلنگانہ اورآندھراپردیش میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں دریاؤں کرشنااور گوداوری کے پروجیکٹس کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔تلنگانہ میں دو دن سے جاری موسلادھار بارش جاری ہے محکمہ موسمیات حیدرآباد نے خبردار کیا ہے کہ مزید 48؍گھنٹے بارش جاری ر ہ سکتی ہے
محکمہ موسمیات نے اضلاع آصف آباد‘ منچریال‘جگتیال‘ پداپلی‘ بھوپال پلی‘ ملگو‘ بھدارادری کوتہ گڑم‘ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

جبکہ سرسلہ‘ کریم نگر‘کھمم‘ محبو ب آباد‘ سدی پیٹ‘ کما ریڈی ‘ ورنگل ہنمکنڈہ ‘ عادل آباد‘ نرمل‘ اور نظام آباد کے لئے آرینج الرٹ جاری کرتے ہوئے گرج چمک کے ساتھ 30تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے تیزبارش کی پیش قیاسی کی ہے ‘ جبکہ حیدرآباد اور معتدد مقاما ت پر پہلے سے ہی تیز بارش جاری ہے۔

Quality as received: Gates of the Sriram Sagar Project opened in Adilabad district in telangana following heavy rain on Thursday. Pic:Style photo service.

۔ناگرجناساگر پروجیکٹ میں 26,907کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 312ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 177ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس سے 972کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
سری رام ساگر پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 90ٹی ایم سی ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 70ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 2ہزار466کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا۔

جس کے 8دروازوں کو کھول کر اس سے 630 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔کڈم پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 7ٹی ایم سی ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 6ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 38ہزار499کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا جس کے بعد 50ہزار933کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔ایلم پلی پروجیکٹ میں 62,312کیوزک، پانی کا بہاؤ درج کیاگیا۔سری سیلم پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 215ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 48.55ٹی ایم سی درج کی گی۔

 

اس میں تقریبا ایک لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 7ہزار68کیوزک پانی چھوڑاگیا۔موسی پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 4.84ٹی ایم سی ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 2.766ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 2731کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 1616کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔سری سیلم پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 215ٹی ایم سی ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 48.55ٹی ایم سی فیٹ درج کی گئی۔اس میں ایک لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤدرج کیاگیا جس کے بعد اس سے 7ہزار68کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔جورالہ پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 9.65ٹی ایم سی ہے ۔

اس کی موجودہ سطح آب 8.77ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 68ہزار 422کیوزک پانی کا بہاؤدرج کیاگیا جس کے بعد اس سے 66ہزار 90کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اے پی کے پُلی چنتلہ پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 43.45ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 7582کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا اور اس سے 5600کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔

سری رام پور،اندرام، کلیانی کھنی،آرکے پی اوپن کاسٹ کوئلہ کی کانوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے 40ہزارٹن کوئلہ کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ متحدہ ضلع کریم نگر کے تمام تالاب،پروجیکٹس، آبی ذخائر میں پانی کا شدید بہاو دیکھاجارہا ہے ۔بعض مواضعات کے مکانات میں بھی پانی داخل ہوگیا،کئی مواضعات کا رابطہ ٹوٹ گیا کیونکہ بارش کا پانی بڑے پیمانہ پر گذشتہ تین دنوں سے سڑکوں پر دیکھاجارہا ہے ۔

جگتیال ضلع کے چنتہ کنٹہ،کتھلاپورمنڈلوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔بارش سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔جگتیال ضلع کے چنتہ کنٹہ اور کتھلاپورمنڈلوں میں پانی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بنڈاچیروتالاب لبریز ہوگیااور بارش کا پانی کھیتوں میں چلاگیا جس کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ضلع کے جگاساگراور مٹلہ چنتاپور کے درمیان رابطہ ٹوٹ گیا کیونکہ جگاساگرتالاب لبریز ہوگیا ہے ۔اسی طرح ضلع نظام آباد کے رنگاراو پیٹ اور بھیمگل کارابطہ بھی ٹوٹ گیا۔اسی دوران پداپلی ضلع کے راماگنڈم علاقہ کی کوئلہ کی کانوں میں کام متاثرہوگیا۔

 

 

نرمل ضلع میں کڑم اور بھینسہ گڈنا واگو پراجیکٹس میں بارش کے پانی کے تیزی سے جمع ہونے سے عہدیداروں نے دونوں پراجیکٹس کے دروازوں کو اٹھاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو چھوڑ دیا۔

دروازوں کے اچانک اٹھانے سے سیلاب کا پانی بھینسہ کے آٹو نگر میں واقع مکانات میں داخل ہوگیا جس سے یہ پورا علاقہ پانی میں محصور دیکھائی دے رہا تھا۔ آٹو نگر اور این آر گارڈن کا پورا علاقہ کو پانی اپنے گھیرے میں لے لیا جس کی اطلاع کے ساتھ محکمہ فائر برگیڈ اور غوطہ خوروں پر مشتمل 150افرادکی مدد سے پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا گیا جبکہ 20ملازمین پولیس پانی میں پھنس گئے جس کو کشتیوں کے ذریعہ باہر نکالا گیا ۔