حیدرآباد:29؍جولائی
(زین نیوز)
انسداد رشو ت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ ریاست کے یادگیری گٹہ کے سب رجسٹر آفس میں دھاوئے کرتے ہوےسب رجسٹرار دیوا نند کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ وہ انے آفس میں ڈاکیومنٹ پربھاکر سے 20ہزار روپئے رشوت طلب و قبول کررہا تھا۔
سب رجسٹرار نے ویک وینچر کی رجسٹریشن کے لئے20؍ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی
اے سی بی کے عہدیداروں نے سب رجسٹر ار آفس سے

دھاوں کےدوران کئی ایک دستاویزات ضبط کرلے ہیں۔ دھاؤ ں کے دوران دفتر کے تمام دروازے اندر سے بند کردئیے تاکہ کوئی بھی ملازم باہر نہ جا سکے
اے سی بی عہدیداروں نے سب رجسٹرار دیوآنند کے ہمراہ ڈاکیومنٹ رائٹر پربھاکر بھی حراست میں لے لیا۔ اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی
بعدازاں اے سی بی عہدیداروں نے خاطی عہدیدارکوانسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت پیش کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں
