حیدرآباد:26؍مارچ
(پریس نوٹ)
آئیٹا تلنگانہ کے تعلیمی کمیٹی کے ریاستی کنوینر محمد عبدالمجیب نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے اردو اساتذہ (پرائمری و ثانوی ) سے گذارش کی کہ وہ حکومت کی طرف سےضلعی سطح پر دی جانے والی انگریزی تدریس ELEC کی تربیت حاصل کریں ۔
انھوں نے یاد دہانی کی کہ حکومت آنے والے سال سے سرکاری مدارس میں انگریزی میڈیم کا آغاز کر رہی ہے اور بہت جلد ذو لسانی درسی کتب ( اردو – انگریزی ) بھی فراہم کر رہی ہے
اگر اساتذہ یہ تربیت مکمل کرتے ہیں تو انھیں اسکی تدریس میں سہولت ہوگی اور انھوں نےکہا کہ اس ضمن میں اگر ضرورت محسوس ہو تی ہے تو اساتذہ آئیٹا کے ضلعی ذمداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔
