Mohsin Naqvi

ہندوستانی کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکارکردیا

تازہ خبر کھیل
ہندوستانی کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکارکردیا
دبئی:۔ 27؍ستمبر
(اسپورٹس ڈیسک)
ہندوستان نے نویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں ٹیم انڈیا نے اتوار کی شب پاکستان کو آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس بار 20 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے اور “آپریشن سندھور” کے اثرات بھی دیکھنے کو ملے۔ایشیا کپ میں دونوں روایتی حریف ٹیمیں تین بار آمنے سامنے ہوئیں اور تینوں بار ہندوستان فاتح رہا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی ٹیم انڈیا نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ محسن نقوی پاکستان کے وزیر داخلہ اور پی سی بی کے سربراہ بھی ہیں۔فائنل میں رنکو سنگھ کو زخمی ہاردک پانڈیا کی جگہ شامل کیا گیا۔
 آخری اوور میں جب ہندوستان کو 10 رنز درکار تھے تو رنکو نے حارث رؤف کی چوتھی گیند پر لانگ آن پر شاندار چوکا لگایا اور ٹیم کو ٹائٹل جتوا دیا۔ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 18ویں اوور میں حارث رؤف کو خطرناک یارکر پر بولڈ کیا اور وکٹ کا جشن مناتے ہوئے ہوائی جہاز کے گرنے کا اشارہ کیا۔
 یہ دراصل اس حرکت کا جواب تھا جو رؤف نے سپر فور میچ میں کی تھی، جب انہوں نے ہندوستانی شائقین کی طرف جیٹ شوٹنگ کا اشارہ کیا تھا۔ اس حرکت پر آئی سی سی نے انہیں قصوروار ٹھہرایا تھا اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں ٹاس جیت کر ایک انوکھا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
 اس سے قبل ٹیم انڈیا مسلسل 15 بین الاقوامی میچوں میں ٹاس ہارتی آئی تھی۔ آخری بار ٹیم نے جنوری 2025 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ٹاس جیتا تھا۔ اس کے بعد ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹس میں ہر بار ٹاس ہارنے کے بعد یہ سلسلہ اختتام کو پہنچا