مہاراشٹر کے پونے میں اندرانی ندی پر پل منہدم

بین الریاستی تازہ خبر
مہاراشٹر کے پونے میں اندرانی ندی پر پل منہدم
 6 ہلاک 25 سے زائد افراد بہہ جانے کا خدشہ ۔بچاؤ آپریشن جاری
پونے:۔15؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹر کے پونے ضلع کی ماول تحصیل کے کنڈمالا گاؤں کے قریب اتوار کی سہ پہر 3:30 بجے اندریانی ندی پر ایک مہندم ہو گیا۔ 25 سے زائد افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔ایم ایل اے سنیل شیلکے نے کہا کہ اب تک 6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہت سے لوگ ندی کے تیز بہاؤ کو دیکھنے کے لیے کھڑے تھے۔
چنچواڑ پولیس کے مطابق۔ ڈی سی پی وشال گائیکواڈ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ6لوگوں کی جانیں گئی ہیں، اور 6-7 دیگر زخمی ہوئے ہیں اور فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سی ایم دیویندر فڈنویس نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں شامل ہوگئی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ ڈیہو روڈ کے سابق نائب صدر رگھوویر شیلار نے بتایا کہ یہ واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل پر ایک ہی جگہ پر 125 کے قریب سیاح کھڑے تھے اور یہ اچانک گر گیا۔انہوں نے کہاکہ “تقریباً 30-25 لوگ دریا میں بہہ گئے تھے۔ ان میں سے کچھ کو مقامی کارکنوں نے نکال لیا، جب کہ 4-5 ابھی بھی پل کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں ۔ین ڈی آر ایف نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

جائے حادثہ پونے سے 30 کلومیٹر دور ہے، لوگ وہاں ویک اینڈ منانے آتے ہیں۔کنڈمالا پونے سے 30 کلومیٹر دور ہے۔ یہ جگہ ممبئی کے راستے میں ایکسپریس وے میں داخل ہونے سے پہلے واقع ہے۔ ویک اینڈ پر ہزاروں لوگ یہاں پہنچتے ہیں
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پل پہلے ہی انتہائی خستہ اور خستہ حالت میں تھا۔ حادثے کے وقت پل پر گنجائش سے زیادہ سیاح موجود تھے۔ لوگ دو پہیہ اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ جس کی وجہ سے پل بوجھ برداشت نہیں کرسکا۔
اس سے پہلے، 30 اکتوبر 2022 کو گجرات کے موربی میں ایک جھولنے والا پل گر گیا تھا۔ اس حادثے میں 135 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس پل پر تقریباً 100 افراد کی گنجائش تھی لیکن اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے اس پر تقریباً 500 لوگ جمع تھے۔ حادثہ کی وجہ یہی تھی۔ پل گرنے کے بعد جہاں لوگ گرے وہاں 15 فٹ پانی تھا۔ کچھ لوگ تیر کر باہر نکلے۔ لیکن باقی کو بچایا نہیں جا سکا۔