جگتیال پولیس نے اندرون24 گھنٹےطلائی چین چھیننے والے ملزم کوگرفتار کرلیا
ملزم گرفتار، سونا، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد
جگتیال:۔ 19 ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے ضلع جگتیال رورل پولیس نے سنگم پلی گاؤں میں پیش آئے چین اسنیچنگ کیس کو صرف 24 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر جگتیال ڈی ایس پی ڈی۔ رگھو چندر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق 18 ستمبر 2025 کو صبح قریب 10:45 بجے سنگم پلی گاؤں، جگتیال رورل منڈل کے رہائشی نریلا گنگنا نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی 85 سالہ والدہ نریلا لچھوما گھر کے برآمدے میں اکیلی لیٹی ہوئی تھیں کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص ان کے پاس آیا اور گلے سے ایک تولہ وزنی سونے کی چین چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
اس واردات پر جگتیال رورل پولیس اسٹیشن میں Cr. No. 393/2025 U/Sec. 304 BNS کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ضلع ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس کی ہدایت پر ڈی ایس پی رگھو چندر کی نگرانی میں، رورل سی آئی ڈی۔ سدھاکر اور رورل ایس آئی این۔ سدھاکر نے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ دوران تفتیش پولیس نے دھرما پوری ہائی وے کے پولاس اسٹاپ پر وہیکل چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھاگتے ہوئے پکڑا۔
تفتیش پر اس کی شناخت مننے گنگاراجم ولد مرحوم راجیا، عمر 44 سال، ساکن حبسی پور گاؤں، جگتیال رورل منڈل کے طور پر ہوئی۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے1. ایک تولہ وزنی سونے کی چین2. ہیرو ہونڈا پیشن پلس موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر AP-25-L-5154)3. ریڈمی موبائل فون برآمد کرلیاپولیس نے بتایا کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس کامیاب کارروائی پر ضلع ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس نے کیس کی تفتیش اور گرفتاری میں حصہ لینے والے افسران سی آئی ڈی۔ سدھاکر، ایس آئی این۔ سدھاکر، اے ایس آئی مری ستیہ، اور پولیس کانسٹیبلس بی۔ رویندر، ایم۔ سرینواس، اے۔ موہن، ایس۔ رمیش، این۔ سرینواس، آر۔ گنگادھر اور بی۔ سمن کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔